Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی تبدیلی: ”گوگل اسٹنٹ کے 10 سالہ دور کا خاتمہ “ متبادل متعارف کرا دیا گیا!

      اسپورٹس کا مستقبل بھی بدل گیا، روبوٹس کا سنسنی خیز مارشل آرٹس مقابلہ: شکست کے بعد مشین کاجشن، ویڈیو وائرل

      ”اے آئی “ کیسے سیلیبرٹیز کو متاثر کررہی ہے؟ بالی وڈ سینسیشن اداکارہ تبو بھی دہلی ہائیکورٹ پہنچ گئیں

      سپیس ایکس کا راکٹ چاند سے ٹکرا گیا

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران مذاکرات، نظرثانی تجویز آج آسکتی ہے، صرف مجھے اور کچھ لوگوں کو ہی حقیقت پتہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی :صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے متعلق  انکے اور چند دوسرے لوگوں کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، مذاکرات تعطل کے باوجود آگے بڑھ رہے ہیں۔  سی سی این کےذرائع کے مطابق ایران کی نظرثانی شدہ امن تجویز آج آ سکتی ہے۔

    • جنگی اختیارات: ٹرمپ نے کانگریس کی ان کوششوں پر تنقید کی جن کا مقصد ان کے جنگی اختیارات کو محدود کرنا تھا، کیونکہ قانون ساز اور امریکی حکام اس بات پر متفق نہیں ہیں کہ آیا کانگریس کی اجازت کے بغیر فوجی طاقت کے استعمال کی قانونی آخری تاریخ گزر چکی ہے۔

    جنگ جیت چکے۔۔۔ لیکن بڑے مارجن سے جیتنا چاہتے ہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے تاکہ وہ جوہری بم نہ حاصل کر سکے۔
    آمریکی نشریاتی ادارے نیوزمیکس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ’ہم ایران میں جنگ جیت چکے ہیں‘ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اس جنگ کو ’مزید بڑے مارجن سے جیتنا چاہتے ہیں۔‘
    سی بی ایس نیوز نے نیوزمیکس کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ تباہ ہو چکی ہیں اور ملک کی قیادت کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ امریکی انتظامیہ جنگ کے ابتدائی دنوں سے ہی اس طرز کے دعوے یہ کرتی آ رہی ہے۔
    تاہم اس معاملے سے متعلق خفیہ معلومات سے آگاہ متعدد امریکی حکام نے گذشتہ ہفتے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ ایران کے پاس اب بھی وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون کی جانب سے عوامی طور پر تسلیم کردہ فوجی صلاحیتوں سے کہیں زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں۔
    ان حکام میں سے تین نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ اپریل کے اوائل میں جنگ بندی کے آغاز تک ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے کا تقریباً نصف حصہ اور ان سے منسلک لانچ سسٹمز محفوظ تھے۔
    جمعرات کے روز صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہم نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے۔ اگر ہم ابھی نکل جائیں تو اگر وہ کر پائے تو بھی انھیں تعمیر نو میں 20 سال لگیں گے۔‘ تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ’کافی نہیں۔‘
    صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ہمیں اس بات کی ضمانت چاہیے کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کریں گے۔
    اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ’میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ایران کوئی معاہدہ کرنے کے لیے بے چین ہے۔‘
    انھوں نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو ختم کر دیا ہے اور اس کی ڈرون فیکٹریاں 82 فیصد اور میزائل فیکٹریاں 90 فیصد ختم ہو چکی ہیں۔
    امریکا کے وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ایرانی حکومت کے بیرونِ ملک موجود پنشن فنڈز کے اکاؤنٹس منجمد کرنے پر غور کر رہا ہے۔
    سکاٹ بیسنٹ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ناکہ بندی کے علاوہ امریکا ایران پر مزید سخت معاشی دباؤ برقرار رکھے گا۔

    Related Posts

      سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات

    ضلع قلات شام 10بجے سے صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا

    وباش نوجوان کی تیرہ سالہ لڑکی کے ساتھ بداخلاقی،ملزم گرفتار

    مقبول خبریں

      سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات

    ضلع قلات شام 10بجے سے صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا

    وباش نوجوان کی تیرہ سالہ لڑکی کے ساتھ بداخلاقی،ملزم گرفتار

    دریائے چناب میں بھارت کی طرف بگلیہار ڈیم سے 3 روز بعد دوبارہ پانی چھوڑ دیا گیا

    قاضی احمد کے قریب پولیس مقابلہ، اہلکار شہید، ڈاکو ہلاک

    بلاگ

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    گاذر قبیلے کا فخر حافظ محمد رفیق گاذر شہید وطن پر قربان

     شانگلہ… جہاں پہاڑ آج بھی سرسبز مگر ہر گھر ماتم کدہ بن چکا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.