Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

      حکومتی بابوؤں کا نیا ‘صدری نسخہ’: مڈل کلاس کو نچوڑنے کا منصوبہ، کیا اب بجلی کا بل تنخواہ دیکھ کر آئے گا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کچے کی ہزاروں ایکڑ اراضی مقامی افراد میں تقسیم، وزیراعلیٰ مریم نواز کا 23ارب کے ترقیاتی پیکج کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ پنجاب کے کچہ ایریا کی ترقی اور امن و امان کے قیام کے لیے 23 ارب روپے کے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کر دیا۔

    وزیراعلیٰ نے ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ پروگرام کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے 14 ہزار 500 ایکڑ سرکاری اراضی مقامی افراد کو دینے کی ہدایت جاری کی، کچہ ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سکولوں، ہسپتالوں، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر بھی کی جائے گی، جبکہ ٹرانسپورٹ اور کلینک آن ویلز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔مریم نواز شریف کی ہدایت پر علاقے میں موبائل ویٹرنری ہسپتال اور لیبارٹریز بھی فراہم کی جائیں گی، سکیورٹی کے لیے جدید سولر انرجی سے چلنے والے ڈرون سرویلنس کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو 24 گھنٹے سے زائد پرواز کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ جدید اے پی سیز اور پولیس گاڑیوں میں بھی سرویلنس کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

    کچہ ایریا میں تھانوں اور چیک پوسٹوں کو سیف سٹی مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کیا جائے گا، منصوبے کے تحت 7.1 ارب روپے امن و امان، 13.9 ارب روپے سوشل انفراسٹرکچر اور 1.7 ارب روپے دیگر اقدامات پر خرچ کیے جائیں گے۔

    تعلیم کے شعبے میں 6 ہزار 551 طالبات کو سکول میل ملک پیک دیے جائیں گے، جبکہ 300 طلبہ کو ہونہار سکالرشپس اور 300 کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ 108 کلومیٹر طویل سڑکوں کی سولنگ اور 144 کلومیٹر پر مشتمل 27 ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔

    کچہ کے 65 سکولوں کی تعمیر و بحالی اور اپ گریڈیشن کے ساتھ 16 نئے سکول اور دو گرلز کالجز بھی قائم کیے جائیں گے، مثالی گاؤں منصوبے کے تحت سیوریج، ڈرینج اور سپورٹس پراجیکٹس بھی شروع ہوں گے، جبکہ 125 ملین روپے کی لاگت سے سکلز ڈیولپمنٹ پروگرام بھی متعارف کرایا جائے گا۔

    مزید برآں، علاقے میں نادرا کے تحت رجسٹریشن سروسز شروع کی جائیں گی، جس سے شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور ب فارم کے اجرا میں سہولت ملے گی۔

    حکام کے مطابق کچہ ایریا میں تعینات اہلکاروں کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری بھی دی گئی ہے، جبکہ غیر قانونی اسلحہ کی واپسی کے لیے خصوصی منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت اسلحہ کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور اس کی نوعیت کے مطابق ادائیگی بھی کی جائے گی۔

    حفاظتی اقدامات کے تحت کچہ کی مرکزی شاہراہوں کے اطراف لمبے پودوں والی فصلیں اگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

     

    Related Posts

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    فساد برپا کرنیوالے لالچی غیر ملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانیوں کی تہہ میں ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

    مقبول خبریں

    فساد برپا کرنیوالے لالچی غیر ملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانیوں کی تہہ میں ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

    ” مائیکل “کنگ آف پاپ کا عالمی باکس آفس پر تاریخی قبضہ:  عالمی ریکارڈز کے پرخچے اڑا دیے!جعفر جیکسن کی لازوال پرفارمنس

    کراچی کے بل بورڈز پر ’اشتہاری جنگ‘: شان فوڈز کے دعوے پر فلک فوڈز کا ایسا کرارا جواب کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا!

    ڈالر کی گراوٹ اور عالمی تناؤ: سونے کی قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح سے اچانک بحال، خام تیل کی تپش نے سرمایہ کاروں کو چونکا دیا!

    ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

    بلاگ

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    خطرات کا گٹھ جوڑ — پاکستان ایک پوشیدہ جنگ میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.