Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”میڈ ان لاہور“ سپر کمپیوٹر 94 کروڑ میں نیلامی کیلئے پیش کردیا گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن:17ویں صدی کا ایک شاندار پیتل کا اسطرلاب یا جسے آسان زبان میں فلکیاتی کمپیوٹر بھی کہا جا سکتا ہے، برسوں سے انڈیا کے شہر جے پور کے شاہی خاندان کے نجی مجموعے کا حصہ تھا۔ اب یہ ’سپر کمپیوٹر‘ لندن میں سوتھبیز میں نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
    یہ آلہ جے پور کے مہاراجہ سوائی مان سنگھ دوم کے شاہی ذخیرے کا حصہ تھا۔ ان کی وفات کے بعد یہ ان کی اہلیہ مہارانی گایتری دیوی کو ملا جو اپنے عہد کی نہایت باوقار اور مشہور خواتین میں سے ایک تھیں۔ بعد ازاں، ان کی زندگی ہی میں یہ آلہ ایک نجی مجموعے میں چلا گیا۔
    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسطرلاب کئی تہوں پر مشتمل دھات کے بنے ہوئے چپٹے آلات ہوتے ہیں۔ اس کی تہیں آپس میں جڑی ہوئی ہوتی ہیں۔ ماضی میں ان آلات کا استعمال وقت معلوم کرنے، ستاروں کی نقشہ بندی، کعبے کی سمت معلوم کرنے اور آسمان کی گردش جانچنے کے لیے کیا جاتا تھا۔
    ان کے مطابق آپ ان آلات کا استعمال کر کے ’غروب اور طلوعِ آفتاب کا وقت، کسی عمارت کی اونچائی، کنویں کی گہرائی، فاصلے کا حساب لگا سکتے ہیں اور یہاں تک کہ ان کی مدد سے مستقبل کی پیشگوئی بھی کی جاتی تھی۔‘
    ڈاکٹر گیگانتے کا کہنا ہے کہ ماضی میں ان کی مدد سے زائچے بھی تیار کیے جاتے تھے۔
    یہ خاص اسطرلاب 17ویں صدی کے اوائل میں لاہور میں تیار کیا گیا تھا۔ اس زمانے میں مغلیہ دنیا میں لاہور ان آلات کی تیاری کا ایک نمایاں مرکز بن چکا تھا۔ یہ آلہ دو بھائیوں قائم محمد اور محمد مقیم نے ایک مغل امیر کے لیے تیار کیا۔
    ان بھائیوں نے مشترکہ طور پر صرف دو اسطرلاب تیار کیے تھے۔ دوسرا آلہ عراق کے ایک عجائب گھر میں محفوظ ہے۔ یہ اسطرلاب آقا افضل کے لیے تیار کیا گیا تھا، جو اس دور میں لاہور کے انتظامی امور کے نگران تھے۔
    اس آلے کا وزن 8.2 کلوگرام اور اس کا قطر تقریباً 30 سینٹی میٹر ہے جبکہ اونچائی لگ بھگ 46 سینٹی میٹرہے جو 17ویں میں انڈیا میں تیار کیے جانے والے عام اسطرلاب سے تقریباً چار گنا زیادہ ہے۔‘
    سوتھبیز کے مطابق اس آلے میں 94 شہروں کے نام ان کے طول و عرض البلد کے ساتھ درج ہیں جبکہ 38 ستاروں کی نشاندہی کرنے والے کانٹے نہایت نفیس پھول دار نقش و نگار سے جڑے ہوئے ہیں۔اس کی متوقع قیمت 15 سے 25 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 20 سے 34 لاکھ ڈالر) کے درمیان لگائی جا رہی ہے۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 56 کروڑ سے 94 کروڑ کے درمیان بنتی ہے۔
    یہ اسطرلاب 24 سے 29 اپریل تک سوتھبیز کی لندن گیلریوں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

     

    Related Posts

    تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ

      چاند نظر نہیں آیا   یکم ربیع الثانی بروز پیر  کو ہوگی

    یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلے میں ایف جی پبلک اسکول ماڈل کالونی کراچی میں تقریب

    مقبول خبریں

    تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ

      چاند نظر نہیں آیا   یکم ربیع الثانی بروز پیر  کو ہوگی

    کیا9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملوث تھے؟پولیس نے اہم رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

    نعیم حیدر پنجوتھہ کے خلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج

    “ایران کا اسرائیل کو انوکھا تحفہ “

    بلاگ

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.