اسلام آباد :امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ہم ایران کو اپنی بہترین پیشکش یعنی افہام وتفہیم کا طریق کار وضع کیا جائے کے ساتھ جارہے ہیں#
پریس کانفرنس میں ان سے سوال کیا گیا کہ مذاکراتی عمل کے دوران ان کا صدر ٹرمپ سے کتنی بار رابطہ ہوا اور انھوں نے کیا کہا۔
VP VANCE: “We need to see an affirmative commitment that they will not seek a nuclear weapon, and they will not seek the tools that would enable them to quickly achieve a nuclear weapon.”
“That is the core goal of the president of the United States, and that’s what we’ve tried… pic.twitter.com/eBYf4EEo06
— Fox News (@FoxNews) April 12, 2026
امریکی نائب صدر نے کہا، ’ہم مسلسل صدر سے رابطے میں تھے، مجھے نہیں معلوم کہ گذشتہ 21 گھنٹوں میں کتنی بار بات ہوئی ہو گی۔۔۔۔ شاید ایک درجن مرتبہ۔‘
’ہم ایڈمرل کوپر، مارکو، اور پیٹ اور پوری نیشنل سکیورٹی ٹیم سے رابطے میں تھے۔ ہم مسلسل رابطے میں تھے کیونکہ ہم نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کر رہے تھے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہاں ایک انتہائی سادہ سی تجویز ساتھ جا رہے ہیں کہ افہام و تفہیم کا ایک طریقہ کار وضع کیا جائے، یہ ہماری حتمی اور بہترین پیشکش ہے، دیکھنا ہے کہ ایرانی اسے قبول کرتے ہیں یا نہیں۔

