Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      خلا میں سب سے زیادہ دور جانیکا ریکارڈ، آرٹیمس II کی عملے سمیت بحفاظت واپسی

      بلیک میلرز ہوشیار! مریم نواز کا ’پنجاب سائبر کرائم یونٹ‘ بنانے کا اعلان؛ بچیوں کو شکایت کے لیے تھانے نہیں جانا پڑے گا

      جنگ بندی کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

      کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر سڈنی میں گرفتار، وجہ کیا بنی؟ پی ایس ایل کا کیا ہوگا؟

       صنعتی انقلاب کی دستک: مریم نواز کی چینی وفد سے ملاقات ،بڑا بریک تھرو، سولر پینل اب پنجاب میں بنیں گے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خلا میں سب سے زیادہ دور جانیکا ریکارڈ، آرٹیمس II کی عملے سمیت بحفاظت واپسی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    امریکی خلائی ادارے کا مشن آرٹیمس ٹو اپنے خلائی سفر اور چاند کا چکر لگانے کے بعد واپس آ گیا ہے اور اس میں شامل چار ارکان جمعے کو بحرالکاہل میں اترے۔
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چار ارکان پر مشتمل اس کریو نے خلا میں 10 دن گزارے اور نصف صدی سے زیادہ عرصے کے بعد اس خلائی حصے میں انسان کا پہنچنا ممکن ہوا۔خلابازوں کو لے جانے والا کیپسول امریکی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کے قریب جنوبی کیلیفورینا میں سمندر کی پرسکون لہروں پر پیراشوٹوں کی مدد سے اترا۔
    اس سفر کے دوران خلابازوں نے ان حصوں کا سفر بھی کیا جہاں آج تک انسان کبھی پہلے نہیں پہنچا تھا۔
    رپورٹ کے مطابق آرٹیمس ٹو فلائٹ نے زمین کے دو مداروں میں مجموعی طور پر چھ لاکھ 94 ہزار تین سو 92 میل (11 لاکھ 17 ہزار پانچ سو 15 کلومیٹر) کا سفر کیا۔ یہ خلائی ادارے کی جانب سے آرٹیمس مشن کی پہلی پرواز تھی جس کا مقصد 2028 تک خلابازوں کو ایک بار پھر چاند کی سطح تک لے جانا ہے۔

    Big smiles from Christina and Victor on the deck of the USS John P. Murtha, as they waited to be escorted for their routine post-mission medical checks. pic.twitter.com/3KwZFXTLhI

    — NASA (@NASA) April 11, 2026


    ناسا کے مبصر روب نویاس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سورج غروب ہونے سے تقریباً دو گھنٹے قبل جب آسمان تھوڑا ابرآلود تھا، وہ تاریخ لمحہ آیا جب کیپسول نے سپلیش ڈاؤن کیا جس کو انہوں نے ’بُلز آئی سپلیش ڈاؤن‘ قرار دیا۔
    مشن کمانڈر ریڈ وائزمین نے اترنے کے ساتھ ہی ریڈیو کے ذریعے پیغام دیا کہ ’ہم چاروں ارکان ٹھیک ہیں۔‘ کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔
    کیپسول کے اترنے کے وقت ناسا اور امریکی بحریہ کی ٹیمیں تیار تھیں اور اس کے پانی کو چھونے اور کمانڈر کے پیغام کے ساتھ ہی وہ آپریشن شروع کر دیا جو تیرتے ہوئے کیپسول اور عملے کو محفوظ بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا اور یہ پوری کارروائی دو گھنٹے سے کم وقت میں مکمل ہوئی۔
    واپسی کے بعد چاروں خلابازوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ڈاکٹروں کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کی صحت بہتر ہے۔
    تاہم اس سے تھوڑی دیر قبل کنٹرول روم میں اس وقت تناؤ بڑھا جب کیپسول نے انتہائی درجہ حرارت سے گزرنا تھا اور طے شدہ پروگرام کے تحت اس کا رابطہ منقطع ہونا تھا اور ایسا ہی ہوا۔
    اس دوران سب کی نظریں کیپسول کی ہیٹ شیلڈ پر لگی ہوئی تھیں کیونکہ اس کو زمین کی فضا میں داخل ہوتے وقت ہزاروں ڈگری کا درجہ حرارت برداشت کرنا تھا۔
    تاہم اس وقت کنٹرول روم کے اندر چین کا سانس لیا گیا جب رابطہ دوبارہ بحال ہوا اور پیراشوٹس کو اترتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ اس سے قبل اس کی رفتار کو بہت کم کر دیا گیا تھا۔
    جلد ہی بحریہ کی ٹیمیں کپسول تک پہنچیں اور خلابازوں کو نکلنے میں مدد دی اور پھر ان کو ہیلی کاپٹروں کی طرف لے جایا گیا، یہیں پر ابتدائی طبی معائنہ بھی ہوا۔
    اس موقع پر گلوور اور کوچ کو مسکراتے اور کیمروں کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا گیا۔

    Related Posts

    ایران امریکا مذاکرات میں چین’سفارتی کھلاڑی یا خاموش تماشائی؟‘

    ”میناب 168، اور سام 095،“ امریکی اورایرانی طیاروں کے دلچسپ کال سائن

    اسلام آباد مذاکرات میں امریکا اور ایران کی جانب سے کون کون شامل ہوگا؟

    مقبول خبریں

    ایران امریکا مذاکرات میں چین’سفارتی کھلاڑی یا خاموش تماشائی؟‘

    ”میناب 168، اور سام 095،“ امریکی اورایرانی طیاروں کے دلچسپ کال سائن

    اسلام آباد مذاکرات میں امریکا اور ایران کی جانب سے کون کون شامل ہوگا؟

    جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، سڑکوں پر ہوکاعالم

    اسپیکرقالیباف کے سفر کے ساتھی، میناب سکول کے بچوں کی تصاویر اور بیگ

    بلاگ

    پنجاب پولیس میں تبادلوں کا فیصلہ "بے نقاب نیوز” افسران کے نام منظر عام پر لے آیا

    چیف سیکرٹری اور آئی جی جیل دونوں گریڈ 22، مگر کنٹرول سیکرٹری داخلہ کے پاس کیوں ؟آئی جی کا تبادلہ یقینی، نئے نام سامنے آگئے، صحافی آصف چوہدری اندر کی خبر لے آئے

    چاولوں میں چھپا قتل کا راز، سالانہ ختم کی مٹھاس نے جرم کو بے نقاب کیا، عمر ورک کی سلیکشن کام کر گئی

    باپ بسترِ مرگ پر، بیٹا ڈیوٹی پر کرب کی انتہا،، بیٹے کی خواہش بھی انتظامی ناراضگی کی نذر ہو گئی؟

    ”سہیل احمد کا المیہ“ توفیق بٹ کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.