اسلام آباد :شہریوں پر ایک اور بم گرا دیا گیا۔۔ ملک بھر میں بجلی مہنگی کردی گئی، اس حوالے سے قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
راچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ایک بار پھر مہنگی کردی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 42 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ نیپرا نے فروری کی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے اب جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ فروری 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے، جس کا اطلاق صارفین پر اپریل کے بلوں میں ہوگا اور اضافہ شدہ رقم اسی ماہ وصول کی جائے گی۔

