Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ”بجلی کی ضرورت نہ لائٹس کا خرچہ“: آسٹریلیا میں اندھیرے میں چمکنے والی سڑکیں تیار؛ دن کو دھوپ جذب کرنے والی لائنیں رات کو راستہ دکھائیں گی

      دبئی انٹرنیٹ سٹی میں ’آسمانی آفت‘: اوریکل کی عمارت پر میزائل کا ملبہ آگرا؛ ٹیکنالوجی ہب میں خوف و ہراس،

      دنیا کا وہ شہر جہاں قیمتوں نے ہوش اڑا دیے؛ ایک گیلن پٹرول کی قیمت سن کر آپ کو اپنی مہنگائی ’سستی‘ لگنے لگے گی!

      یوٹیوبرز اور انفلوئنسرز ہوشیار! ایف بی آر کا ڈیجیٹل کمائی پر وار، ویوز اور سبسکرائبرز پر ٹیکس کافارمولا تیار!

      ایورسٹ پر ‘بیکنگ سوڈا’ کا خونی کھیل! سیاحوں کو زہر دے کر بیمار کرنے والا بین الاقوامی گروہ بے نقاب؛

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جنرل قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور نواسی گرفتار؛ گرین کارڈ منسوخ، یہ ہمارے رشتہ دار نہیں، زینب سلیمانی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن : امریکی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مقتول کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی بھتیجی حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی کو امریکا میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے خصوصی حکم پر عمل میں لائی گئی ہے۔جبکہ جنرل قاسم کی بیٹی زینب سلیمانی کا کہنا ہے کہ  ”امریکا میں گرفتار کیے گئے افراد کا شہید سلیمانی کے خاندان سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ امریکی وزارتِ خارجہ کا یہ دعویٰ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔“
    سنیچر کو جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق، وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے حمیدہ سلیمانی اور ان کی صاحبزادی کے امریکی رہائشی اجازت نامے (گرین کارڈ) فوری طور پر منسوخ کر دیے ہیں۔دونوں خواتین اس وقت امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کی تحویل میں ہیں۔مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ یہ خواتین اس وقت ملک سے بے دخلی (Deportation) کے عمل کے انتظار میں ہیں اور انہیں جلد ایران واپس بھیج دیا جائے گا۔
    امریکی وزارتِ خارجہ نے حمیدہ سلیمانی پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایران کی موجودہ حکومت اور اس کے ”دہشت گردانہ“ اقدامات کی کھلم کھلا حامی ہیں۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ایرانی حکومت کے پروپیگنڈے کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا۔
    مارکو روبیو کے مطابق، یہ خواتین امریکا میں گرین کارڈ پر عیش و آرام کی زندگی گزار رہی تھیں جبکہ ان کے خاندان کے روابط امریکہ مخالف سرگرمیوں سے رہے۔
    رپورٹ کے مطابق حمیدہ سلیمانی کے شوہر پر بھی امریکہ میں داخلے پر مستقل پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ان کی بیٹی اور شوہر کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔
    دوسری طرف پاسدارانِ انقلاب کے سابق سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے امریکی محکمہ خارجہ کے اس دعوے کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکا میں ان کی قریبی رشتے داروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق زینب سلیمانی نے ان خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
    یاد رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی، جنہیں ایران کا طاقتور ترین فوجی دماغ سمجھا جاتا تھا، 2020 میں بغداد ایئرپورٹ کے باہر ایک امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ حملہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہِ راست حکم پر کیا گیا تھا، جس کے بعد سے تہران اور واشنگٹن کے تعلقات انتہائی کشیدہ چلے آ رہے ہیں۔

    Related Posts

    ”48 گھنٹے میں ڈیل  یا قیامت کا سامنا“: صدر ٹرمپ کا ایران کو الٹی میٹم

    ”بجلی کی ضرورت نہ لائٹس کا خرچہ“: آسٹریلیا میں اندھیرے میں چمکنے والی سڑکیں تیار؛ دن کو دھوپ جذب کرنے والی لائنیں رات کو راستہ دکھائیں گی

    ”پٹرول کے نخرے اب ہم نہیں اٹھائیں گے“: شیخ رشید نے نکالی پرانی سائیکل؛ ’تیل کی مہنگائی‘ کو پیڈل مار کر پیچھے چھوڑ دیا!

    مقبول خبریں

    ”48 گھنٹے میں ڈیل  یا قیامت کا سامنا“: صدر ٹرمپ کا ایران کو الٹی میٹم

    جنرل قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور نواسی گرفتار؛ گرین کارڈ منسوخ، یہ ہمارے رشتہ دار نہیں، زینب سلیمانی

    ”بجلی کی ضرورت نہ لائٹس کا خرچہ“: آسٹریلیا میں اندھیرے میں چمکنے والی سڑکیں تیار؛ دن کو دھوپ جذب کرنے والی لائنیں رات کو راستہ دکھائیں گی

    ”پٹرول کے نخرے اب ہم نہیں اٹھائیں گے“: شیخ رشید نے نکالی پرانی سائیکل؛ ’تیل کی مہنگائی‘ کو پیڈل مار کر پیچھے چھوڑ دیا!

    دبئی انٹرنیٹ سٹی میں ’آسمانی آفت‘: اوریکل کی عمارت پر میزائل کا ملبہ آگرا؛ ٹیکنالوجی ہب میں خوف و ہراس،

    بلاگ

    باپ بسترِ مرگ پر، بیٹا ڈیوٹی پر کرب کی انتہا،، بیٹے کی خواہش بھی انتظامی ناراضگی کی نذر ہو گئی؟

    ”سہیل احمد کا المیہ“ توفیق بٹ کا کالم

    ”قدرت سے دشمنی نہ کرو“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ”ام رباب کو انصاف کون دے گا۔۔۔؟“ میاں حبیب کا کالم

    سول سیکرٹریٹ پنجاب میں سرد جنگ ، وزیراعظم نے بازی پلٹ دی، بیوروکریسی کی اندرونی کہانی، آصف چوہدری کی زبانی،رافعہ حیدر، ڈاکٹر انوش کی پرموشن کیوں نہ ہوئی؟ شہر بانو نقوی کا تبادلہ کیوں ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.