اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ،راولپنڈی ،چکوال ،شیخوپورہ،چنیوٹ، جھنگ ،سرگودھا،ایبٹ آباد،مانسہرہ،بٹگرام ،کوہستان ،مری، مظفر آباد ،پشاور، نوشہرہ، ہنگو، چترال، سوات، شانگلہ،گلگت،غذر سمیت مختلف مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر ، شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

