صوابی (حق نواز خان)
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) تحصیل ٹوپی کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی پروقار اور شاندار تقریب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹوپی کے ہال میں منعقد ہوئی، جس میں کلرکس برادری نے بھرپور شرکت کر کے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
تقریب میں ایپکا ضلع صوابی کے صدر حبیب الرحمان، محکمہ تعلیم کلرک ونگ کے ضلعی صدر فرہان خان، سابق تحصیل صدر ذاکر اللہ عمر خیل سمیت دیگر سینئر کلرکس نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد ضلعی صدر (محکمہ تعلیم) فرہان خان نے نو منتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔نو منتخب کابینہ:صدر: سید جمال خانجنرل سیکرٹری: طاہر شاہفنانس سیکرٹری: ذیشان احمدسینئر نائب صدر: بشیر خاننائب صدر: فاروق خانمیڈیا کوآرڈینیٹر: فہد زیبڈپٹی جنرل سیکرٹریز: امان اللہ اور عمر زمان
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر حبیب الرحمان اور فرہان خان نے کہا کہ ایپکا ایک منظم اور فعال تنظیم ہے جو ہمیشہ کلرکس کے جائز حقوق کے لیے جدوجہد کرتی آئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کلرکس کسی بھی محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لیے ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہونا چاہیے۔
نو منتخب صدر سید جمال خان نے اپنے خطاب میں تمام کلرکس برادری کا شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنی کابینہ کے ہمراہ کلرکس کے مسائل، اپگریڈیشن، ٹائم سکیل اور دیگر جائز مطالبات کے حل کے لیے ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی، اداروں کے استحکام اور کلرکس برادری کے اتحاد و اتفاق کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔


