Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایٹمی توانائ کے شعبے میں بڑی پیش رفت: چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے گنبد کی کامیاب تنصیب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت

      ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

      نیوکلیئر دھماکے کے ذریعے زمین کو خطرناک سیارچوں سے بچانا تکنیکی طور پر ممکن، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

      24 گھنٹے 24 منٹ میں 23 ہزار 155 کلومیٹر کی نان اسٹاپ پرواز، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا کا 15 نکاتی مجوزہ منصوبہ مسترد ، ایران جنگ بندی کے لیے پانچ شرائط پیش کر دیں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران :ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ تہران نے امریکہ کا 15 نکاتی مجوزہ مسترد کر دیا ہے اور اپنی شرائط پیش کر دی ہیں۔
    پریس ٹی وی کے مطابق اسے ایک سینیئر سیاسی و سکیورٹی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایران صدر ٹرمپ کو اس جنگ کے خاتمے کے وقت کا تعین نہیں کرنے دے گا۔
    اس عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ’ایران اس جنگ کا اختتام اپنی مرضی کے وقت پر کرے گا جب اس کی شرائط مان لی جائیں گی۔‘
    خیال رہے اس سے قبل متعدد میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا تھا امریکہ نے بذریعہ پاکستان ایران کو یہ مجوزہ منصوبہ بھیجا ہے۔
    ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق سیاسی و سکیورٹی عہدیدار نے اسے مزید بتایا کہ واشنگٹن متعدد سفارتی ذرائع سے مذاکرات کی کوشش کر رہا ہے اور ایسے پروپوزل پیش کر رہا ہے جو ایران کے نزدیک ’حدود سے تجاوز‘ کر رہے ہیں۔
    اس عہدیدار نے پریس ٹی وی کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایران کی پانچ شرائط بھی پیش کی ہیں:
    اہلکار کے مطابق، تہران امریکی شرائط کو ’ضرورت سے زیادہ‘ سمجھتا ہے۔
    اہلکار نے پانچ مخصوص شرائط کا خاکہ پیش کیا جن کے تحت ایران جنگ ختم کرنے پر رضامند ہو گا۔
    دشمن کی طرف سے ’جارحیت اور قتل و غارت گری‘ کو مکمل روکنا۔
    اسلامی جمہوریہ پر دوبارہ جنگ مسلط نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس میکانزم کا قیام۔،
    جنگی نقصانات اور معاوضے کی ضمانت اور واضح طور پر بیان کردہ ادائیگی۔
    تمام محاذوں اور پورے خطے میں شامل تمام مزاحمتی گروہوں کے لیے جنگ کا اختتام۔
    آبنائے ہرمز پر اختیار استعمال کرنے کے ایران کے خود مختار حق سے متعلق بین الاقوامی تسلیم اور ضمانتیں۔
    انہوں نے کہا کہ یہ شرائط 2025 میں جنیوا میں پیش کی گئی شرائط کے علوہ ہیں۔

    Related Posts

    ایٹمی توانائ کے شعبے میں بڑی پیش رفت: چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے گنبد کی کامیاب تنصیب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت

    بارہمولہ:تیندوے کے حملے میں چھ سالہ  بچہ جاں بحق، علاقے میں کہرام

    ’’ایران پر نئے امریکی حملے کریں ’’نیتن یاہو کا ڈونلڈ ٹرمپ کو صبح شام ٹیلے فون

    مقبول خبریں

    ایٹمی توانائ کے شعبے میں بڑی پیش رفت: چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے گنبد کی کامیاب تنصیب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت

    نایاب اژدہے کو مار کر سوشل میڈیا پرتصاویر شئیر کرنے پر محکمہ جنگلی حیات نے دو ملزمان پر پرچہ درج کرادیا

    انڈر 19 ایشیا کپ: سیمی فائنل کی چاروں ٹیمیں طے، ہندوستان کا مقابلہ افغانستان اور پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے

    ٹنڈو آدم: درگاہ پر چوری کی کوشش ناکام، برقعہ پوش ملزم پستول اور چاقو سمیت گرفتار

    بارہمولہ:تیندوے کے حملے میں چھ سالہ  بچہ جاں بحق، علاقے میں کہرام

    بلاگ

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    علامہ محمد اقبالؒ بطور علمی، ادبی و روحانی مفکر

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.