Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    86 ویں یوم پاکستان پر عسکری قیادت کا خصوصی پیغام ، قوم کو مبارکباد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپینڈی :مسلح افواج کے سربراہان نے 86ویں یوم پاکستان پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم پاکستان پر آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
    23 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری قیادت نے کہا کہ مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے، وہ دن جب ہمارے اجتماعی وژن کو واضح شکل ملی اور ایک آزاد وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی، ایمان میں جڑے ہوئے، امید سے رہنمائی پانے والے اور ثابت قدمی سے مضبوط ہونے والے اس دن میں پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم کی جھلک نظر آتی ہے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری قوم جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اسلام کے ابدی اصولوں کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
    پختہ عزم اور خدائی رہنمائی کے ساتھ پاکستان اپنے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے، قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے ، ایک ایسے وقت میں جب ہمارا ملک دہشت گردی اور انتہاپسندی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہے، پاکستان کی مسلح افواج، ہمارے باہمت عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر، ملک کی سلامتی کو درپیش خطرات کے خاتمے کے لیے متحد اور ثابت قدم ہیں۔
    جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج، ہر دم چوکس اور ثابت قدم رہتے ہوئے، اپنے مقدس سرحدوں کے دفاع، قومی خودمختاری کے تحفظ اور ہر قسم کی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف داخلی سلامتی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔
    آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار اور اصولی رکن ہے جو دنیا بھر میں امن، استحکام اور تعاون
    کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، ایک متحد قوم کی حیثیت سے ہم ہمیشہ کی امید، بے مثال حوصلے اور پائیدار خوشحالی کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔
    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، ، فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی، اس کے علاوہ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک اور قوم کی سلامتی و ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
    اس مرتبہ مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات کے پیش نظر ملکی سطح پر جاری کفایت شعاری کے تحت یوم پاکستان سادگی سے منایا جا رہا ہے، اس دن کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ مرکزی پرچم کشائی کی تقریب بھی سادہ اور پروقار رکھی گئی ہے۔

    Related Posts

    پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کا انٹر میڈیٹ نتائج کی تاریخوں کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اسکول کرکٹ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب

    کوہاٹ دھماکہ میں شہیداورزخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے نام

    مقبول خبریں

    پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کا انٹر میڈیٹ نتائج کی تاریخوں کا اعلان

    دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی زمبابوے کے خلاف 84 رنز سے شاندار فتح، ٹریوس ہیڈ کی شاندار سینچری

    کوہاٹ دھماکہ میں شہیداورزخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے نام

    گرلز پرائمری سکول میں اوباش کا زبردستی داخلہ، بچوں پر تشدد اور اساتذہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    پرندہ ٹکرانے کے بعد F-16 لڑاکا طیارہ کھیت میں گر کر تباہ، پائلٹ بروقت ایجکٹ کرنے میں کامیاب

    بلاگ

    دیہاتی زندگی میں چوپال کی اہمیت

    خانۂ خدا بھی محفوظ نہیں!

    خلیج اور فارس کی جنگ—امکانات، اثرات اور پاکستان کی حکمتِ عملی

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    جرم کے سامنے دیوار بننے والے افسر کے ساتھ کھڑے ہو جائیے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.