Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان سمیت مختلف ممالک میں انسٹا گرام ڈاؤن، صارفین پریشان

      پاکستان میں 5G کا خواب حقیقت بننے کے قریب: 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل،

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آبنائے ہرمز پر جنگی بادل اور 100 ڈالر کا ہندسہ: امریکی و برطانوی ‘ہنگامی ذخائر’ بھی تیل کی آگ بجھانے میں ناکام

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن+ریاض+ماسکو:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمتیں ایشیا میں جمعرات کے روز نو فیصد بڑھ کر 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔
    امریکی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمت 9 فیصد بڑھ کر 95.27 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔
    ایران کے ساتھ اسرائیل امریکہ جنگ کے آغاز کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
    یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور برطانیہ سمیت درجنوں ممالک نے ہنگامی ذخائر کی ریکارڈ مقدار جاری کرنے کا اعلان کیا، تاہم اس اقدام کے باوجود آئل کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی۔
    یاد رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے خلاف دھمکیاں جاری رکھی ہیں، جو دنیا کے پانچویں حصے کے تیل کی ترسیل کا اہم راستہ ہے۔مریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کا سلسلہ بھی جاری رہا اور جنگ کے خاتمے کے آثار کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔

    واضح رہے کہ تیل کی قیمتیں اس ہفتے کے آغاز میں 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھیں اور اس کے بعد سے مسلسل شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس نے عالمی توانائی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال کو مزید بڑھا دیا ہے۔

    ایران کے تیل تنصیبات ، آئل ٹینکرز پر حملے جاری

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے دبئی کے ساحل کے قریب ایک کنٹینر جہاز کو نشانہ بنایا، بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب آگ بھڑک اٹھی، سعودی عرب کے ایک بڑے تیل کے میدان پر ڈرون حملہ کیا گیا جبکہ خلیج عرب میں واقع بصرہ بندرگاہ پر حملے کے بعد عراق کو اپنے تمام آئل ٹرمینلز پر کام معطل کرنا پڑا۔

    یرروشلم میں سائرن ، لبنان پر اسرائیلی حملہ 11 جاں بحق
    سرائیل نے کہا کہ ایران سے داغے گئے میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے بعد علی الصبح سے پہلے یروشلم میں خطرے کے سائرن گونج اٹھے۔ اسرائیل نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے تہران پر ’وسیع پیمانے پر حملوں کی نئی لہر‘ شروع کر دی ہے۔ لبنان میں، جہاں اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ایران سے منسلک حزب اللہ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنا رہا ہے، علی الصبح ہونے والے دو حملوں میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
    28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے جواب میں تہران نے ایسی حکمت عملی اختیار کی ہے جس کا مقصد عالمی معیشت پر اتنا دباؤ ڈالنا ہے کہ دونوں ممالک اپنے حملے روکنے پر مجبور ہو جائیں۔

    آبنائے ہرمز پرایران کی گرفت مضبوط،کنٹینر جہاز پرنامعلوم شے کاحملہ
    خطے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے علاوہ ایران آبنائے ہرمز پر بھی مؤثر گرفت رکھتا ہے۔ یہ خلیج عرب سے بحر ہند تک جانے والا اہم سمندری راستہ ہے جس سے دنیا کے تقریباً پانچواں حصہ تیل گزرتا ہےجمعرات کو خلیج عرب میں دبئی کے ساحل کے قریب ایک کنٹینر جہاز پر نامعلوم شے سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں معمولی آگ لگ گئی۔ برطانوی فوج کے یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر کے مطابق جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔
    بحرین میں ایران کے ایک ابتدائی حملے کے نتیجے میں محرق جزیرے پر بڑی آگ بھڑک اٹھی جہاں ملک کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ واقع ہے۔ حکام نے شہریوں کو دھوئیں سے بچنے کے لیے گھروں میں رہنے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی۔ اس علاقے میں جیٹ فیول کے ٹینک موجود ہیں جبکہ دیگر ذخائر مملکت کی آئل انڈسٹری سے منسلک ہیں۔

    کویت اور سعودی عرب میں ڈرون حملے
    کویت کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ایک ایرانی ڈرون رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا جس سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ متحدہ عرب امارات کے مطابق دبئی کو حملوں سے بچانے کے لیے فضائی دفاعی نظام دو مرتبہ فعال کیا گیا، جبکہ دبئی کریک ہاربر کے ایک ٹاور میں ڈرون گرنے سے لگنے والی آگ کو فائر فائٹرز نے بجھا دیا۔
    سعودی عرب نے کہا کہ اس نے دارالحکومت ریاض کے سفارتی علاقے کو نشانہ بنانے والے ایک ڈرون کو مار گرایا جبکہ مملکت کے مشرقی علاقوں میں بھی کئی ڈرون تباہ کیے گئے، جن میں کم از کم ایک الربع الخالی کے صحرا میں واقع شیبہ آئل فیلڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔
    عراق کی بصرہ بندرگاہ پر حملے میں کم از کم ایک شخص کی ہلاکت کے بعد حکام نے جمعرات کو بتایا کہ ملک کے تمام آئل ٹرمینلز پر کام عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔یروشلم اور اسرائیل کے دیگر علاقوں میں آدھی رات کے فوراً بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے تہران پر ’وسیع پیمانے کے نئے حملوں‘ کا آغاز کر دیا ہے۔
    رات بھر ایران اور حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کے باعث تل ابیب سمیت کئی علاقوں اور لبنان سے متصل شمالی سرحدی علاقوں میں اسرائیلی شہریوں کو پناہ گاہوں کا رخ کرنا پڑا۔
    جمعرات کو بیروت کے ساحلی سیاحتی علاقے رملۃ البیضا میں ایک گاڑی اسرائیلی حملے کا نشانہ بنی، جہاں درجنوں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق اس حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج کے پریس آفس نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اسے اس مقام پر کسی حملے کا علم نہیں۔

    لبنان میں جنگی حملے سے ہلاکتوں میں اضافہ
    لبنان کی وزارت صحت کے مطابق حالیہ لڑائی شروع ہونے کے بعد سے ملک میں کم از کم 634 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ لبنان میں کم از کم 7 لاکھ 59 ہزار افراد اندرونِ ملک بے گھر ہو چکے ہیں۔
    ایرانی حکام کے مطابق وہاں 1,300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیل میں 12 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ امریکا کے سات فوجی ہلاک اور آٹھ شدید زخمی ہوئے ہیں۔
    ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک روز قبل منظور ہونے والی اس قرارداد کو بھی نظر انداز کر دیا جس میں خلیجی ہمسایہ ممالک پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود کویت اور متحدہ عرب امارات میں بھی نئے حملوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔

    Related Posts

    “ مدر آف آل بمبز“تاریخ کا ہولناک ترین غیر جوہری حملہ: ایران کا ‘پارچین ‘ ایٹمی مرکز ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا

    ”میناب لڑکیوں کا اسکول“ ٹوما ہاک میزائل کا نشانہ بنا، ہولناک غلطی بے نقاب، پینٹاگون کا اعترافِ جرم!

    ”جنگ تب ختم ہوگی جب میں چاہوں گا، تیل نیچے آئے گا“ ڈونلڈ ٹرمپ صدر امریکا

    مقبول خبریں

    مہاکمبھ کی ‘جادوئی آنکھوں’ والی مونالیزا فرمان خان کی ہو گئیں: کیرالہ میں پولیس پروٹیکشن میں بین المذاہب شادی!

    ”میناب لڑکیوں کا اسکول“ ٹوما ہاک میزائل کا نشانہ بنا، ہولناک غلطی بے نقاب، پینٹاگون کا اعترافِ جرم!

    ”جنگ تب ختم ہوگی جب میں چاہوں گا، تیل نیچے آئے گا“ ڈونلڈ ٹرمپ صدر امریکا

    فلم وٹی وی کے سینئیر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    ’’قیامت کا اختیار‘‘ فی الحال محفوظ: ٹرمپ نے اسرائیل کو ایرانی تیل مراکز پر حملوں سے کیوں روکا؟ تین بڑے خدشات بے نقاب

    بلاگ

    ”جنگ کے اثرات“ میاں حبیب کا کالم

    سرحد پار سے صنعتی فضلے کا ریلا: راوی اور ستلج میں بڑھتی آلودگی، ‘آبی جنگ’ کی دستک ،وفاقی دارالحکومت کے 74 فیصد ندی نالے گندے نالوں میں تبدیل!

    ”پٹرول بم “ توفیق بٹ کا کالم

    ”رجیم چینج کا امریکی کھیل“میاں حبیب کا کالم

    ’’ساٹھ سال کے نسلی دوست مل بیٹھیں تو پھر عمر صرف ایک نمبر رہ جاتی ہے’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.