لاہور: پنجاب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ڈی جی خان کے سرحدی گاؤں جوتر کے قریب کاروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جو تر گاؤں کے قریب فتنہ الخوارج کے 15 کے قریب دہشت گرد موجود ہیں جو پولیس اور دیگر اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے ہیں
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 دہشت مارے گئے، جب کہ 11 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ۔
سی ٹی ڈی نے عسکریت پسندوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد.رائفلیں ۔گولیاں اور دیگر اشیاء بھی برآمد کیا، دہشت گرد پولیس اور دیگر اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے انہوں نے کہا کہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب تندہی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی قسم کی اطلاع کی صورت میں شہری کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع دیں۔

