اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر ایک پوسٹ میں ایران پر جنگ مسلط کرنے کی وجہ اسرائیلی اثررسوخ پاکستان تک پھیلانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی پوسٹ میں ان کا کہنا ہے کہ” صیہونیت انسانیت کے لئے خطرہ ھے۔ فلسطین کی سرزمین پہ اسرائیل کے قائم ھونے سے لیکر آجتک اسلامی دنیا پہ جو بھی قیامتیں ٹوٹیں جو بھی جنگیں مسلط ھوئیں انکے پیچھے صیہونی سوچ اور ریاست بالواسطہ یا بلا واسط کار فرما نظر آئیگی ۔ “
”دنیا کے معاشی نظام پہ صیہونیت کا ایک صدی سے قبضہ ھے۔ بڑی طاقتیں صیہونیت کی یرغمال ہیں ۔ وطن عزیز ایک ایٹمی طاقت ھے اور ھماری افواج کا لوہا اللہ کے کرم اور مد د سے دنیا میں مانا جاتا ھے۔ ھمارے شہیدوں اور غازیوں کا احسان ھے کہ ھماری خود مختاری محفوظ ھے۔ اللہ ان تما م حضرات پہ رحمتیں نازل کرے جنہوں نے ھمیں ایٹمی طاقت بنانے میں کردار اداکیا۔نواز شریف کی ھمت کو سلام جس نے ایٹمی دھماکے کیے۔“
”ایران کی معاہدے پہ رضا مندی کے باوجود ان پہ جنگ مسلط کی گئی ھے اسکے ایجنڈے میں جو صیہونیوں کا ترتیب شدہ ھے اسمیں یہ بھی شامل ھے اسرائیل کا اثر و رسوخ پاکستان کی سرحد تک لایا جایئے“۔ افغانستان ایران اور ھندوستان سب کے مشترکہ ”ایجنڈا کی بنیاد پاکستان دشمنی ھو ھماری سرحدیں غیر محفوظ ھو جائیں ھر طرف سے دشمنوں میں گھر جاۓ اور پاکستا ن ایک دست نگر ریاست بن جائے ۔ 25 کروڑ پاکستانیوں کو وہ کسی بھی مکتبہ فکر سے رکھتے ھوں اختلافات کے باوجود اس سازش اور ازلی دشمنوں کے عزائم سمجھنے کی ضرورت ھے۔
اللہ عالم اسلامُ کو اتحاد دے دشمن پہچاننے کی توفیق دے ۔ فلسطین آزاد ھو۔ میرا وطن تا قیامت قائم رکھے ۔ پاک مٹی کے محافظوں کو اپنے سائے میں رکھے انکا حامی و ناصر ۔ آمین“
صیہونیت انسانیت کے لئے خطرہ ھے۔ فلسطین کی سرزمین پہ اسرائیل کے قائم ھونے سے لیکر آجتک اسلامی دنیا پہ جو بھی قیامتیں ٹوٹیں جو بھی جنگیں مسلط ھوئیں انکے پیچھے صیہونی سوچ اور ریاست بالواسطہ یا بلا واسط کار فرما نظر آئیگی ۔ دنیا کے معاشی نظام پہ صیہونیت کا ایک صدی سے قبضہ ھے۔ بڑی…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 3, 2026

