Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کاپی پیسٹ کرنے والوں کی شامت آ گئی! ’ایکس‘ نے کمائی کا نیا اور سخت نظام متعارف کرا دیا

      جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

      زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران کے 24 صوبوں پر امریکا اور اسرائیل کی قیامت خیز بمباری: 201 جاں بحق، 747 زخمی؛ لڑکیوں کے اسکول پر حملے میں درجنوں بچیاں شہید

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران: ایران کے 24 صوبوں میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 201 افراد جاں بحق اور 747 زخمی ہوئے۔ ایرانی ریڈ کریسنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیمیں متاثرہ مقامات پر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
    امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تہران اور دیگر شہروں میں میزائل داغے۔ میناب شہر میں لڑکیوں کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں طالبات سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔
    الجزیرہ کے مطابق ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (ہلال احمر ایران) کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی مہر کو بتایا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں نے ایران کے 24 صوبوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 201 افراد جاں بحق اور 747 زخمی ہوئے۔
    ترجمان کے مطابق 220 سے زائد ریڈ کریسنٹ ٹیمیں متاثرہ مقامات پر موجود ہیں اور امدادی و بچاؤ کے کام جاری ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور متاثرہ علاقوں میں ضروری سامان پہنچایا جا رہا ہے تاکہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔
    ادھر، ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے۔ تہران میں دو اسرائیلی ڈرون بھی مار گرائے گئے۔ صدارتی محل اور سپریم لیڈر کمپاؤنڈ کے قریب سات میزائل گرنے کی اطلاع ہے، تاہم صدر پزشکیان اور آیت اللہ خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے۔
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں ایران کے وزیردفاع امیرناصر زادہ اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور مارے گئے ہیں جب کہ ایران کے وزیر داخلہ عباس عراقچی نے اس کی تردید کی ہے۔
    ایران کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے تیار ہیں اور ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔
    کرمان شاہ، قم، اصفہان، تبریز، کرج اور کنارک میں ایرانی بحریہ کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ کامیاران میں فوجی اڈے پر میزائل گرائے گئے ۔ ایران میں تیس سے زائد مقامات پر پچاس سے زائد میزائل داغے گئے۔
    ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نے ایکس اکاؤنٹ پر جائے وقوعہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کے جنوب میں واقع بچیوں کے پرائمری اسکول پر دن دیہاڑے حملہ کیا گیا، اس وقت کہ جب طالبات اسکول میں ہی موجود تھیں۔
    انہوں نے کہا صرف اس ایک مقام پر درجنوں بچوں کا قتلِ عام ہوا ہے۔ ایران کے خلاف ان جرائم کا حساب ضرور دینا ہوگا۔ میناب میں ایران کی نیم فوجی فورس کا ایک اڈہ بھی موجود ہے، جس کی وجہ سے یہ شہر سیکیورٹی لحاظ سے اہم سمجھا جاتا ہے۔
    دوسری جانب اسرائیل کے ایک دفاعی اہلکار کا کہنا ہے کہ ایران میں امریکا کے ساتھ مل کر کارروائی کی گئی، حملے کا منصوبہ مہینوں پہلے بنایا گیا تھا۔ ایران پر امریکی حملے فضا اور سمندر سے کیے گئے۔

    Related Posts

    اب سیکیورٹی کیلئے امریکا پر انحصار کافی نہیں ، قطر کا بڑا اعلان

    نئی دہلی، ہاسٹل کی عمارت گرنے سے طلبہ سمیت 7 ہلاک، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش

    ٹرمپ کے جلوے، نئی لک نے مخالفین کو حیران اور مداحوں کو پریشان کر دیا

    مقبول خبریں

    زیر حراست نوجوان پرپولیس تشدد ہسپتال میں دم توڑ گیا

    "جونی گینگ” کے سرغنہ محمد یونس اور محمد رضوان گرفتار

    اب سیکیورٹی کیلئے امریکا پر انحصار کافی نہیں ، قطر کا بڑا اعلان

    نئی دہلی، ہاسٹل کی عمارت گرنے سے طلبہ سمیت 7 ہلاک، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش

    ٹرمپ کے جلوے، نئی لک نے مخالفین کو حیران اور مداحوں کو پریشان کر دیا

    بلاگ

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.