Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

      مصنوعی ذہانت کا استعمال: امریکی فوج چین کے خلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

      گیمنگ کی دنیا میں طوفان: ’جی ٹی اے 6‘ کے خصوصی ڈوئل سینس کنٹرولر کی رونمائی، قیمت اور لانچ کی تاریخ سامنے آ گئی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’’وکلاء انصاف کے متلاشی’’

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر :رانا افضل رزاق ایڈووکیٹ

    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    ریاست کی بنیاد انصاف پر استوار ہوتی ہے، اور انصاف کی مؤثر فراہمی ایک آزاد اور بااختیار عدالتی نظام سے مشروط ہے۔ اس نظام کا بنیادی ستون وکلاء برادری ہے، جو شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔ مگر موجودہ قانونی پیش رفت نے ایک سنجیدہ آئینی سوال کو جنم دیا ہے۔
    حالیہ نافذ کردہ Punjab Protection of Ownership of Immovable Property Act, 2025 میں دفعہ 8 کی ذیلی دفعہ (7) کے تحت ایک واضح ممانعتی (refraining) شق شامل کی گئی ہے، جس کے مطابق معزز ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (Dispute Resolution Committee) کے روبرو وکلاء کی نمائیندگی/ پیش ہونے پر قدغن عائد کی گئی ہے۔ یہ شق بظاہر تنازعات کے فوری اور سادہ حل کی نیت سے وضع کی گئی ہو، مگر اس کے عملی اور آئینی مضمرات نہایت گہرے اور تشویشناک ہیں۔
    آئینِ پاکستان کے تحت، بالخصوص Constitution of Islamic Republic of Pakistan کے آرٹیکل 4 اور آرٹیکل 10-A ہر شہری کو قانون کے مطابق سلوک اور منصفانہ ٹرائل کا ناقابلِ تنسیخ حق دیتے ہیں۔ منصفانہ سماعت کا بنیادی تقاضا یہ ہے کہ فریقین کو اپنی مرضی کے وکیل کے ذریعے مؤثر نمائندگی حاصل ہو۔ جب کسی شہری کو ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی جیسے فورم پر وکیل کے ذریعے پیش ہونے سے روکا جائے تو یہ دراصل اس کے حقِ دفاع اور مساوی قانونی تحفظ کو محدود کرنے کے مترادف ہوگا۔
    مزید برآں، ایک ایسے معاشرے میں جہاں بڑی تعداد قانونی باریکیوں سے ناواقف ہے، وکلاء کی عدم موجودگی انصاف کے حصول کو محض رسمی کارروائی بنا سکتی ہے۔ جائیداد کے تنازعات عموماً پیچیدہ حقائق، دستاویزی شہادت اور قانونی نکات پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ان معاملات میں غیر نمائندہ فریق کمزور پوزیشن میں آ سکتا ہے، جو کہ انصاف کے بنیادی تصور کے منافی ہے۔
    بین الاقوامی سطح پر بھی قانونی معاونت کو منصفانہ سماعت کا لازمی جزو تسلیم کیا گیا ہے۔ کسی بھی انتظامی یا نیم عدالتی فورم پر وکلاء کی پیشی پر کلی پابندی عائد کرنا بین الاقوامی اصولِ انصاف اور قانونی پیشہ کی آزادی سے ہم آہنگ نہیں سمجھا جاتا۔
    یہ امر بھی قابلِ توجہ ہے کہ وکالت محض روزگار نہیں بلکہ آئینی خدمت ہے۔ وکلاء کو ایسے فورمز سے یکسر خارج کرنا نہ صرف شہریوں کے حقوق پر اثر انداز ہوگا بلکہ وکلاء کی پیشہ ورانہ آزادی اور معاشی استحکام پر بھی منفی اثر ڈالے گا۔
    ضرورت اس امر کی ہے کہ دفعہ 8 کی ذیلی دفعہ (7) پر ازسرِنو غور کیا جائے تاکہ تنازعات کے فوری حل کے مقصد کو برقرار رکھتے ہوئے آئینی تقاضوں، بنیادی حقوق اور منصفانہ نمائندگی کے اصولوں کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔ انصاف کا راستہ سادہ ضرور ہونا چاہیے، مگر یکطرفہ نہیں۔ کیونکہ جب نمائندگی محدود ہو جائے تو انصاف بھی محدود ہو جاتا ہے۔

     

    Related Posts

    صرافہ بازار: سونے کے نرخ گر گئے، فی تولہ قیمت 4,60,236 روپے پر آ گئی

    مورو: بیوہ کا سسرالیوں پر ہراساں کرنے، تشدد اور گھر پر قبضے کا الزام، تحفظ کی اپیل

    سینئر اسٹیج اداکار آصف اقبال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

    مقبول خبریں

    صرافہ بازار: سونے کے نرخ گر گئے، فی تولہ قیمت 4,60,236 روپے پر آ گئی

    مورو: بیوہ کا سسرالیوں پر ہراساں کرنے، تشدد اور گھر پر قبضے کا الزام، تحفظ کی اپیل

    سرینگر – جموں شاہراہ پر بی ایس ایف کی گاڑی کو حادثہ، 5 اہلکار زخمی

    وزن کی تبدیلی پر بلاوجہ تنقید: کترینہ کیف اور دیگر بھارتی اداکاروں پر ٹرولنگ کے تیر

    کھانستے یا ہنستے وقت پیشاب کے قطرے نکلنا: ‘اسٹریس انکانٹیننس’ کی علامات اور علاج

    بلاگ

    1122: سہولت جو موجود ہوتے ہوئے بھی نہ ہونے کے برابر ہے

    پروفیسر ملک احمد شیر کھارا — علم و تدریس کا روشن استعارہ

    ڈرون: آسمان کی وہ آنکھ جس نے جنگ اور زندگی بدل دی

    دیہاتی زندگی میں چوپال کی اہمیت

    خانۂ خدا بھی محفوظ نہیں!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.