Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’ہواوے‘ کے نئے فولڈ ایبل سمارٹ فون ’پیورا ایکس میکس میں خاص کیا ہے؟

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اختیارات کا ناجائز استعمال،بادشاہ کا بھائی گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن:برطانیہ کے شاہ چارلس کے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ اپنے عہدے کے غلط استعمال کے شبے میں زیر حراست ہیں تاہم پولیس کی جانب سے ان پر عائد کردہ الزامات کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
    پولیس کے مطابق سابق شہزادے کی نورفوک اور برکشائر میں واقع رہائش گاہوں پر تلاشی جاری ہے۔
    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران شاہی خاندان پر (سابق شہزادے) اینڈریو سے متعلق دباؤ بڑھ رہا تھا کیونکہ اُن کے جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات ایک بار پھر اُس وقت زیرِ بحث آئے جب متاثرہ خاتون ورجینیا جوفرے کی بعد از مرگ یادداشتیں شائع ہوئیں۔
    اگرچہ اینڈریو کئی بار ان الزامات کی تردید کر چکے ہیں جن کا ذکر پیلس کے بیان میں بھی کیا گیا تاہم گذشتہ برس اکتوبر کے اوائل میں 2011 کی ایسی ایم میلز منظر عام پر آئی تھیں، جن کے مطابق اینڈریو نے دوستی ختم ہونے کے دعوے کے کئی ماہ بعد ایپسٹین سے رابطہ کیا تھا۔
    اس کے بعد بکنگھم پیلس نے کہا تھا کہ شاہ چارلس کے چھوٹے بھائی اینڈریو سے ’شہزادے‘ کا خطاب اور ونڈسر محل میں انھیں دی گئی شاہی رہائش گاہ ’رائل لاج‘ واپس لیے جا رہے ہیں۔
    بکنگھم پیلس کے ذرائع نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ وہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ’کتاب کی اشاعت کے نتیجے میں ان کے لیے ’آگے مزید تکلیف دہ دن‘ ثابت ہو سکتے ہیں، جس سے شہزادہ اینڈریو کے کردار پر مزید سوالات اٹھیں گے۔
    شہزادہ اینڈریو نے اعلان کیا تھا کہ وہ رضاکارانہ طور پر ڈیوک آف یارک سمیت اپنے القابات استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ یہ اعزاز انھیں ان کی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی طرف سے دیا گیا تھا۔
    وہ ’آرڈر آف دی گارٹر‘ کی رکنیت بھی چھوڑ رہے ہیں۔ برطانیہ میں بہادری کا یہ سب سے قدیم اور سب سے سینیئر آرڈر ہے۔
    اپنے بیان میں انھوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنے اوپر عائد کیے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔‘

    Related Posts

    ایران جنگ اور مہنگائی ،ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: 63 فیصد عوام کارکردگی سے ناخوش، یو ایس ٹوڈے

    لوئیزیانا، نشئی کی اندھادھند فائرنگ، بیوی زخمی ، اپنے سات بچوں سمیت 8 ہلاک

    مذاکرات ناکہ بندی کے خاتمے سے مشروط،امریکا پر بھروسا نہیں ، ایران

    مقبول خبریں

    ایران امریکاجنگ کا سایہ یا تیل کا بحران؟ برینٹ خام تیل 97 ڈالر تک جا پہنچا، 

    ! عالمی منڈی میں ‘گولڈن طوفان’، سونے کی فی اونس قیمت 4,860 ڈالر سے تجاوز کر گئی؛ سرمایہ کاروں کی چاندی

    ایران جنگ اور مہنگائی ،ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: 63 فیصد عوام کارکردگی سے ناخوش، یو ایس ٹوڈے

    ہراسمنٹ ، اداکارہ میرا ارشاد بھٹی کا پوڈ کاسٹ چھوڑ کر چلی گئیں

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات،سیکیورٹی امور پر بریفنگ

    بلاگ

    “واشنگٹن–تہران شطرنج: امن کے پردے میں مفادات کی جنگ، دنیا کس سمت جا رہی ہے؟”

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.