لاہور:سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
خواجہ سعد رفیق کو لاہور میں قائم پنجاب اسنسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی ) منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کرتے ہوئے سٹنٹ ڈال دیا گیا ، اب ان کی حالت بہتر ہے بعد ازاں سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے اپنے خیرخواہوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ان کی حالت بہتر ہےدعاؤں کاشکریہ۔

