Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      فرضی دہشت گرد گرفتار، پنجاب اسمبلی میں کامیاب سیکیورٹی ‘مشق’

      53 سال بعد دوبارہ چاند پر: ناسا کا ‘آرٹیمس-2’ مشن اڑان بھرنے کو تیار، الٹی گنتی شروع!

      وٹس ایب کاصارفین کے لئے رازداری کاعالمی معیار، نیا ‘جادوئی’ فیچر متعارف کرادیا

      ”چیٹ جی پی ٹی بھی فارغ”: چین میں مصنوعی ذہانت کا ’اوپن کلا‘ انقلاب، کیا انسانوں کی چھٹی ہونے والی ہے؟

      گوادر پورٹ عالمی تجارت کا نیا ‘محفوظ قلعہ’ بن گیا؛ ایم وی ایچ ایم او لیڈر کی آمد سے نئے باب کا آغاز!”

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تھانے میں انصاف دفن، رشوت زندہ ایک ہزار کی درخواست، دو ہزار کا مقدمہ چھ ہزار کی تفتیش،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم صوبے بھر کے تھانوں میں شہریوں سے بہتر رویے اور فوری داد رسی کے دعوے کر رہے ہیں، مگر لاہور کے علاقے جھگیاں نگر میں جو کچھ ہوا وہ ان دعوؤں پر ایک تلخ سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ یہاں ایک غریب اور ان پڑھ گھرانے کے لیے عزت بچانا جرم اور انصاف مانگنا سب سے بڑی غلطی ثابت ہوا۔ رشتہ دار آصف عرصے سے گھر میں گھس کر لڑکیوں کو ہراساں کرتا رہا، کبھی رات کے اندھیرے میں دیوار پھلانگ کر بستر تک پہنچ جاتا اور شور پر فرار ہو جاتا۔ خوف یہی تھا کہ اگر بات محلے تک پہنچی تو غریب کی واحد متاع عزت بھی لٹ جائے گی، اس لیے خاموشی کو مجبوری بنا لیا گیا۔ مگر جب آصف نے طاہرہ کو بھرے بازار میں سب کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا تو صبر کا بندھن ٹوٹ گیا۔ طاہرہ نے ہمت کر کے بھائی شبیر، رشتہ دار رفیق اور محلہ دار غفور کے ساتھ تھانہ نواں کوٹ کا رخ کیا۔ وہاں انصاف کے بجائے ریٹ لسٹ سامنے رکھ دی گئی۔ سب انسپکٹر بوٹا نے پورا واقعہ سننے کے باوجود جان بوجھ کر ادھوری اور کمزور درخواست تحریر کی، جسکا ایک ہزار اور مقدمہ درج کرنے کا دو ہزاردیا کیونکہ غریب لڑکی کی بڑی رقم دینے کی سکت نہیں رکھتی تھی۔ فائل یوں دبا دی گئی جیسے کوئی جرم سرے سے ہوا ہی نہ ہو۔
    ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائے پیشگی اطلاع دی گئی، جس نے فوراً عبوری ضمانت حاصل کر لی۔


    اگلے دن دہائیوں پر کہیں جا کر مقدمہ تو درج ہوا، مگر تفتیش بھی رشوت کے بغیر چلنے سے انکار کر گئی۔ تفتیشی افسر اللہ دتہ نے پہلے غفور سے پانچ ہزار اور پھر بھائی شبیر سے ایک ہزار روپے وصول کیے۔ ادھر بااثر سیاسی سہاروں کے بل پر ملزم قانون کی گرفت سے پہلے ہی باہر تھا۔
    جب متاثرہ خاندان نے انچارج انویسٹی گیشن راشد سے رجوع کیا تو انصاف کے بجائے تحقیر ملی۔ صاف کہہ دیا گیا کہ جو لکھ دیا گیا وہی کافی ہے، اب سچ جتنا بھی بڑا ہو، سنا نہیں جائے گا۔
    طاہرہ ماتم کرتی رہی کہ اس نے عزت بچانے کے لیے قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا، مگر بدلے میں ذلت اس کا مقدر بن گئی۔ ملزم کھلے عام دھمکیاں دیتا رہا کہ جو کرنا ہے کر لو، کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

    مایوس ہو کر طاہرہ نے ایس پی آفس میں درخواست دی، مگر وہاں بھی ریڈر نے ایسا کھیل کھیلا کہ آرڈر ہی ڈیلیٹ کروانا پڑا۔ بعد ازاں پی ایس او شہزاد نے درخواست ڈی ایس پی نواں کوٹ انویسٹی گیشن کو مارک کروائی، مگر متاثرہ لڑکی کو پھر بھی انصاف کی روشنی نظر نہ آئی۔ بالآخر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید ہی طاہرہ کے لئے مسیحا بنے انہوں نے طاہرہ کی درخواست ڈائری نمبر 145 سی سی پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن کو حکم دیا کہ سدرہ خان ذاتی طور پر تحقیقات کریں اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں۔ انچارج انوسٹی گیشن نواںکوٹ انسپکٹر راشد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ یہ پارٹی ان کے پیش نہیں ہوئی اگر تفتیشی نے ان سے پیسے لئے ہیں تو میں اسکی تصدیق کر کے کارروائی کرونگا

    Related Posts

    ”ایزی لوڈ والی صبا“ اور تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر، ایک ہی کشتی کے سوار، وٹس ایپ کیسے ہیک ہوا؟

    پنجاب میں پروٹوکول ملازمین کی موجیں؛ سیکرٹری اطلاعات کی سمری منظور،الاؤنس میں میگا اضافہ

    اسلام آباد کے پوش علاقے میں مسلح افراد کا دھاوا،معروف بزنس مین عامر اعوان قتل

    مقبول خبریں

    ”ایزی لوڈ والی صبا“ اور تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر، ایک ہی کشتی کے سوار، وٹس ایپ کیسے ہیک ہوا؟

    فرضی دہشت گرد گرفتار، پنجاب اسمبلی میں کامیاب سیکیورٹی ‘مشق’

    ’قیامت خیز دن،اصفہان پر امریکی ’بنکر بسٹرز‘ کی برسات، ٹرمپ کا فتح کاجشن ،عالمی معیشت کا جنازہ!

    جنگ سے منافع خوری؟ امریکی وزیرِ جنگ نے پیٹ ہیگستھ پر کروڑوں ڈالر کی ‘مشکوک’ سرمایہ کاری کی،پینٹاگون کی تردید

    53 سال بعد دوبارہ چاند پر: ناسا کا ‘آرٹیمس-2’ مشن اڑان بھرنے کو تیار، الٹی گنتی شروع!

    بلاگ

    ملکہ کوہسار اب کارکردگی میں بھی سب سے اوپر! ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی کی قیادت میں مری کی تاریخی برتری، اسٹنٹ کمشنر تیمور عادل رول ماڈل قرار

    سی سیکشن کی ویڈیو وائرل، انسانیت کو شرمندہ کرنے والوں کے خلاف بڑا ایکشن

    ’’بڑی جنگ میں پاکستان کی ثالثی’’ میاں حبیب کا کالم

    کشمیر پولیس بحران، آئی جی لیاقت ملک نے بازی پلٹ دی،کشمیر پولیس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    ”حوصلہ مند ایرانی قوم“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.