Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

      ایلون مسک کا تاریخی اعلان: امریکی بچوں کیلئے 10 ارب ڈالر سے زائد کا تحفہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح البقمی کی ملاقات، تجارتی و اسٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (خصوصی رپورٹ): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ڈاکٹر راجح البقمی (H.E. Dr. Rajeh Albugamy) نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون، تجارتی شراکت داری اور علاقائی سلامتی سے متعلق اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے سعودی سفیر کا پُرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے لیے سعودی عرب کی مسلسل مالی و اقتصادی معاونت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
    ملاقات کے دوران پنجاب سے سعودی عرب کو زرعی اور غذائی مصنوعات بالخصوص لائیو اسٹاک، بیف، پولٹری، آم، کینو، آلو اور شریمپ کی برآمدات بڑھانے کے لیے پنجاب کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ان شعبوں میں 500 بلین روپے سے زائد کا تجارتی ہدف مقرر کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریاض میں پیوٹ کاروڈ شو (Pivot Roadshow) کے انعقاد کی تجویز پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب مملکت سعودی عرب کو اعلیٰ معیار کی حلال تصدیق شدہ خوراک فراہم کرنے والا قابل اعتماد شراکت دار بن سکتا ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/10/mns-5.mp4

    ملاقات میں امن و امان اور دفاعی تعاون پر گفتگو کرتے ہوئے اگست 2026 کے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو باہمی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی حدود اور شہری انفراسٹرکچر پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تقدس پر حملہ کرنے کی کوئی بھی کوشش ناقابلِ برداشت ہے، اور پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب کی خود مختاری اور دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
    وزیراعلیٰ نے کہا کہ خادمینِ حرمین شریفین اور سعودی عرب ہر پاکستانی کے دل میں محترم مقام رکھتے ہیں، اور محمد نواز شریف و سعودی قیادت کے درمیان دہائیوں پر محیط تعلقات اعتماد کا بہترین مظہر ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تقریباً 9.8 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر کے ساتھ سعودی عرب پاکستانی معیشت کے لیے اہم ترین ستون ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سعودی شہریوں کو پنجاب کی تاریخی و ثقافتی سائٹس کے دوروں کی بھی دعوت دی۔
    سعودی سفیر ڈاکٹر راجح البقمی نے پاکستان کی حکومت، مسلح افواج اور عوام کی جانب سے سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے غیر متزلزل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے لاہور کی تاریخی اہمیت اور مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا تاریخی ورثہ، بالخصوص مغلیہ یادگاریں اور ثقافت، سعودی سیاحوں کے لیے بہترین کشش کا باعث ہیں۔

    Related Posts

    پاکستان نے ایران کے ساتھ برآمدات کے لیے سرحد عارضی طور پر کھول دی

    یتیم بچے وسیم عباس کا قتل : ’’ خواتین ، بچے وزیراعلیٰ کی ریڈلائن، انصاف ضرور ہوگا، وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری

    5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

    مقبول خبریں

    پاکستان نے ایران کے ساتھ برآمدات کے لیے سرحد عارضی طور پر کھول دی

    یتیم بچے وسیم عباس کا قتل : ’’ خواتین ، بچے وزیراعلیٰ کی ریڈلائن، انصاف ضرور ہوگا، وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح البقمی کی ملاقات، تجارتی و اسٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم

    5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

    قومی گندم پالیسی 2026-30: اسٹریٹجک ذخائر قائم کرنے کی منظوری اور 2030 تک خریداری مکمل طور پر نجی شعبے کے سپرد کرنے کا ہدف

    بلاگ

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.