Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

      ٹائیٹن آبدوز حادثے کی تین سال بعد تحقیقاتی رپورٹ جاری

      آئی فون صارفین کے لئے بری خبر، ایپل نے بڑا اعلان کردیا

      بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع

      اب ویڈیوز ہوں گی سیکنڈوں میں تیار: فیس بک کے نئے اے آئی ٹولز نے تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اقتدار کے ایوانوں میں خاموش ہلچل، عید سے قبل قربانی؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    پاکستان میں سیاست ایک بار پھر قربانی سے پہلے قربانی کے پرانے فارمولے پر چلتی دکھائی دے رہی ہے۔ پس پردہ سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں، جہاں اقتدار کے موجودہ بندوبست سے نالاں حلقے خاموشی سے نئی بساط بچھانے میں مصروف ہیں۔ مختلف سمتوں سے آنے والے بااثر کرداروں کے درمیان رابطے بڑھ گئے ہیں، جن کا ہدف ایک ایسے سیٹ اپ کی تشکیل بتایا جا رہا ہے جو موجودہ حکومت کا متبادل بن سکے۔ اہم پیش رفت ایک ایسے رہنما کے گرد گھومتی دکھائی دے رہی ہے جو اس وقت سلاخوں کے پیچھے ہے۔ ذرائع کے مطابق اسے قائل کرنے کی کوششیں جاری ہیں، مگر فی الحال اس کی جانب سے کسی قسم کی رضامندی سامنے نہیں آئی۔ اندرونی اطلاعات کے مطابق وہ سب سے زیادہ برہم اپنی ہی جماعت سے الگ ہونے والی سابق بااثر شخصیات پر ہے، جن پر ذاتی مفادات کے لیے سیاسی بساط کو بار بار الٹ پلٹ کرنے کا الزام ہے۔
    دوسری جانب طاقت کے ایوانوں میں ہونے والی حالیہ انتظامی تبدیلیوں کو بھی انہی خفیہ تحرکات سے جوڑا جا رہا ہے۔ باخبر حلقے اشارہ دے رہے ہیں کہ ایک اہم صوبائی عہدے پر ہونے والا اچانک تبادلہ محض معمول کی کارروائی نہیں بلکہ آنے والے دنوں میں مزید تبدیلیوں کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔
    پس منظر میں ملک کی بگڑتی معیشت اس پورے منظرنامے کو مزید تیز کر رہی ہے۔ بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری، صنعتی پہیے کا رک جانا، بڑی فیکٹریوں کی بندش اور سرمایہ کاروں کا ملک چھوڑنا عوامی اعتماد کو بری طرح مجروح کر چکا ہے۔ سلامتی کے مسائل اور دہشت گردی کے خلاف غیر مؤثر حکمت عملی نے بھی حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق جب عوامی مقبولیت نچلی سطح پر آ جائے اور معاشی دباؤ ناقابلِ برداشت ہو جائے تو بند کمروں میں فیصلے تیزی سے ہونے لگتے ہیں۔ یہ خفیہ جوڑ توڑ کب اور کس شکل میں کھل کر سامنے آتا ہے۔ ذرائع واضح اشارے دے رہے ہیں کہ موجودہ بندوبست کے لیے دن آسان نہیں رہے، اور آنے والے ہفتے ملکی سیاست میں بڑے جھٹکوں کی نوید بن سکتے ہیں

    Related Posts

    اسلام آباد: پولیس متحرک، افغانی گینگ کے دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تیز آندھی ہلکی بارش نے لاہور کو تاریکی میں ڈبودیا،70 سے زائد فیڈر ٹرپ

    ایرانی ڈیزل کی منتقلی اور اتارنے سے کوچ میں مریض کی موت

    مقبول خبریں

    تیز آندھی ہلکی بارش نے لاہور کو تاریکی میں ڈبودیا،70 سے زائد فیڈر ٹرپ

    پچھترسالہ مشہور اداکارہ، 60 سالوں تک رہی کنواری، فیس بک پر ملا پیار، 75 دن میں کرلی شادی

    زہریلی اشیاء یا کسی وائرس سے بچہ اورمہمان آئے 2 نوجوان جاں بحق

    امریکہ مردوں کے لیے انتہائی غیر محفوظ ، شرم سے نہیں کرتے پولیس میں شکایت

    موٹی گرل فرینڈکے اوپرکودکربیٹھے سے عاشق جان سے چلاگیا

    بلاگ

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    300 ارب ڈالر کا سوال: سرمایہ کاری، سفارت کاری یا ایران کے لیے نئی شروعات؟

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    اورکون سنے گا بزرگ پینشنرز کی آواز 

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.