Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایکس اور ’گروک‘ پر قانون کا شکنجہ سخت: فرانس میں ایلون مسک کے دفاتر پر چھاپہ، برطانیہ میں ڈیپ فیکس پر تحقیقات شروع

      ٹیکنالوجی کی دنیا کا بڑا سودا، ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے آرٹیفیشل انٹیلجنس کمپی XAI کو خرید لیا

      آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے قوانین ہوا میں اڑا دیے؟ اسرائیلی فوج کی مدد پر گوگل کے خلاف سنگین انکشافات

      سوشل میڈیا کا مفت استعمال ختم؟ میٹا کا فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے لیے ’پریمیم سبسکرپشن‘ کا اعلان

      "پنجاب بنا ڈیجیٹل!گوگل ٹیک ویلی’ کا قیام؛مریم نواز نے وزرا کے ہمراہ اے آئی ٹریننگ سیشن کی خود قیادت کی”

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      تہران کے پر ہجوم شاپنگ کمپلیکس میں خوفناک آتشزدگی،دھوئیں کے بادل چھا گئے

      نئے آئی جی پنجاب کے بعد بھی سی سی ڈی کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، سہیل ظفر چٹھہ

      13 سال سے صوبہ پسماندہ کیوں؟ طالبہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے سخت سوالات

      میڈیا کی محتاجی ختم، ڈی جی پی آر کی او بی وین کا افتتاح،وزیراعلیٰ مریم نواز نے معائنہ کیا

      خوشاب : عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کی اپنے آبائی گاؤں آمد؛ رقت آمیز مناظر

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بسنت 2026، دو دنوں میں 34 کروڑ کی ڈور، گڈے ،پتنگیں فروخت،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور :بسنت کے تہوار کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، مگر اس کے ساتھ حکومت اور انتظامیہ نے شہریوں کی حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔
    بسنت کے موقع پر پتنگ اور گُڈے کے سائز، ڈور کی نوعیت اور استعمال کی تفصیلات طے کی جاچکی ہیں۔
    ذرائع کے مطابق پتنگ کی لمبائی 30 انچ اور چوڑائی 34 انچ سے زیادہ نہیں ہوگی جبکہ گُڈے کی لمبائی 34 انچ اور چوڑائی 40 انچ سے تجاوز نہیں کر سکے گی۔
    ڈور صرف کاٹن کے دھاگے سے بنائی جائے گی اور اس میں نو سے زائد تاریں استعمال نہیں ہوں گی۔
    ڈور کے مانجھے کے لیے گلو، سادہ رنگ، آٹا اور کمزور شیشے کی اجازت ہے۔ گُڈے کے روایتی سائز میں پونا تاوا، تاوا اور ڈیڑھ تاوا شامل ہیں، جو بالترتیب 350 روپے، 600 روپے اور 800 روپے تک میں فروخت ہو رہی ہیں۔
    شہر میں ایک ڈور کا پنا 10 سے 12 ہزار روپے میں دستیاب ہے اور حکومت کے مطابق ہر پنے میں دو ہزار میٹر ڈور ہوگی، نائلون یا پلاسٹک کی ڈور پر مکمل پابندی عائد ہے۔
    ذرائع کے مطابق، اب تک 34 کروڑ سے زائد پتنگیں اور ڈوریں فروخت ہو چکی ہیں۔
    شہریوں کی حفاظت کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں کے لیے حفاظتی راڈز نصب کیے گئے ہیں تاکہ بسنت محفوظ انداز میں منائی جا سکے۔ سیفٹی انٹینا نہ لگوانے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
    پنجاب کے تمام ٹیچنگ اسپتال بسنت کے موقع پر 6 اور 7 فروری کو کھلے رہیں گے اور ایمرجنسی سروسز، آؤٹ ڈور پیشنٹ اور انڈور ڈیپارٹمنٹس فعال رہیں گے۔
    وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں تمام پراجیکٹس سائٹس کو نو گو ایریا قرار دیا گیا ہے اور صرف متعلقہ اہلکاروں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
    صوبائی وزیر کی ہدایت پر سائٹس کی مکمل کورنگ اور لائٹس کی تنصیب کی جائے گی جبکہ واسا کے ترقیاتی کام بسنت کے دوران روک دیے جائیں گے۔
    ضلعی انتظامیہ نے شہر کو بسنت تھیم سے سجایا ہے اور خطرناک چھتوں کی انسپیکشن اور نوٹسز کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
    شہریوں کو گھر گھر اور تعلیمی اداروں میں آگاہی دی جا رہی ہے اور مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو ذاتی طور پر خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
    شہر میں ڈرون کیمروں کے ذریعے چھتوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے اور ہر میزبان چھت کا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔ کوئیک ریسپانس ٹیمیں روف ٹاپس کا این او سی چیک کریں گی اور کسی بھی خلاف ورزی پر فوری کارروائی ہوگی۔
    شہریوں کے تحفظ کے لیے ریڈ زون سمیت شہر بھر میں سیل پوائنٹس کی رجسٹریشن جاری ہے اور 2276 سے زائد سیلرز کو این او سی جاری کی جا چکی ہے۔
    شہریوں کو 6 سے 8 فروری تک مفت پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی سہولت دی گئی ہے، جس میں بس، میٹروبس اور اورنج لائن میٹروٹرین شامل ہیں، جبکہ ذاتی گاڑیوں کے کم استعمال اور اجتماعی سفر کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
    بسنت کے موقع پر انتظامیہ کا پیغام یہ ہے کہ تہوار کی خوشیاں منائی جائیں مگر احتیاطی تدابیر اور ذمہ داری کے ساتھ تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور ثقافتی میلہ پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہو۔

    Related Posts

    پنجاب دھی رانی پروگرام: مسیحی اور قیدی خاندانوں سمیت 111 بیٹیوں کی شادیاں، اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے دولاکھ کا تحفہ

    رشوت خور پولیس، طویل انکوائریاں اور عام شہری کی فوری گرفتاری،، احتساب کا دوہرا معیار بے نقاب

    سابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ داخلہ تعینات

    مقبول خبریں

    ٹیکنالوجی کی دنیا کا بڑا سودا، ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے آرٹیفیشل انٹیلجنس کمپی XAI کو خرید لیا

    عمران خان کا کوئی آپریشن نہیں ہوا، صرف ٹیکہ لگا ہے، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ

    بسنت 2026، دو دنوں میں 34 کروڑ کی ڈور، گڈے ،پتنگیں فروخت،

    موٹر سائیکل پر حفاظتی راڈ نہ لگوانے پر لاہور گلبرگ میں پہلی ایف آئی آر

    سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے تعینات،رفعت مختار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنیکا حکم

    بلاگ

    رشوت خور پولیس، طویل انکوائریاں اور عام شہری کی فوری گرفتاری،، احتساب کا دوہرا معیار بے نقاب

    ایک ماں، ایک معصوم بچی، اور سچ کی لاش: KPI فیک رپورٹس نے بھاٹی گیٹ سانحہ کیسے جنم دیا؟

    بھاٹی گیٹ سانحہ: تجاوزات،،جعلی انسدادِ تجاوزات، اصلی کمائی فوٹو سیشن اور کروڑوں کی گیم، کالم نگار ملک محمد سلمان کی چشم کشا تحریر

    دکان کے باہر اونٹ باندھنے پر قصاب گرفتار، شہر میں بحث چھڑ گئی

    سانحہ بھاٹی گیٹ تشدد کی بازگشت پر ایکشن ایس ایچ او معطل،اصل ذمہ دار کہاں؟ ڈی آئی جی کا تحقیقات کا حکم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.