لاہور:لاہور میں بسنت کے دنوں میں موٹر سائیکل پر حفاظتی راڈ نہ لگوانے پر ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ پکڑے گئے شخص کا نام حمزہ جمیل ہے اور وہ فردوس مارکیٹ کا رہائشی ہے۔
متن کے مطابق نصیر آباد کے علاقے میں گشت کے دوران ایک حمزہ جمیل نامی شخص کو بغیر حفاظتی اینٹیا کے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھ کر روکا گیا جو کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی تھی، جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
یاد رہے اس وقت پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری ہیں جس کے لیے ایک باقاعدہ لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے۔
اور اسی کے تحت ہی شہر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی، جس کے مطابق موٹر سائیکل پر حفاظتی راڈ لگوانا ضروری ہے اور بڑی تعداد میں اس وقت لوگ اپنی بائیکس پر راڈ لگوا بھی چکے ہیں۔


