Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

      ٹائیٹن آبدوز حادثے کی تین سال بعد تحقیقاتی رپورٹ جاری

      آئی فون صارفین کے لئے بری خبر، ایپل نے بڑا اعلان کردیا

      بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع

      اب ویڈیوز ہوں گی سیکنڈوں میں تیار: فیس بک کے نئے اے آئی ٹولز نے تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سانحہ بھاٹی گیٹ تشدد کی بازگشت پر ایکشن ایس ایچ او معطل،اصل ذمہ دار کہاں؟ ڈی آئی جی کا تحقیقات کا حکم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    لاہور کے بھاٹی گیٹ میں پیش آنے والا دل دہلا دینے والا سانحہ ایک ریاستی بے حسی، انتظامی ناکامی اور پولیس کی روایتی مشکوک ذہنیت کا مکروہ چہرہ ہے۔ ایک ماں اور بیٹی گٹر کے کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئیں، مگر المیہ یہ ہے کہ لاشیں زمین سے نکالنے سے پہلے شک کی سوئیاں زندہ بچ جانے والوں کی طرف گھما دی گئیں۔ یہ پاکستان ہے، جہاں عموماً پولیس ہر شکایت کنندہ کو مجرم سمجھتی ہے، اور جب تک معاملہ حکومتی ایوانوں یا میڈیا کی سرخیوں تک نہ پہنچے، تب تک فائلوں پر “سب اچھا ہے” کی مہر لگتی رہتی ہے۔ بھاٹی گیٹ کے اس سانحے پر بھی ابتدا میں یہی پرانی فلم چلائی گئی، مگر جب حکومت کو دی گئی “سب اچھا” رپورٹ نے عالمی اور عوامی سطح پر شرمندگی دلائی، تو اچانک ضمیر جاگ اٹھا۔ واقعے کے بعد متوفیہ سعدیہ کے خاوند کو حراست میں لینا، تشدد کی اطلاعات، اور بغیر کسی ٹھوس جواز کے ریسکیو کال پر گرفتاری یہ سب اس پولیس کلچر کا حصہ ہے جہاں کمزور کو کچلنا اور اصل مجرموں سے نظریں چرانا معمول بن چکا ہے۔ عوامی دباؤ بڑھا تو ایس ایچ او زین عباس کو معطل کر دیا گیا اور ڈی ایس پی کو نوٹس جاری کر کے رسمی کارروائی کا تاثر دیا گیا۔
    ڈی آئی جی آپریشنز نے آزادانہ محکمانہ انکوائری کے لیے خط ضرور لکھ دیا
    کیا یہ انکوائری بھی فائلوں میں دفن ہو جائے گی؟
    کیا ایس پی سمیت پولیس رسپانس کی ذمہ داری طے ہو گی، یا حسبِ روایت چند ماتحت قربانی کا بکرا بنیں گے؟ ڈی آئی جی کے خط میں پوچھے گئے سوالات کہ متوفیہ کے خاوند اور دیور کو حراست میں لینے کا محرک کیا تھا، اور پولیس نے ریسکیو کال پر گرفتاری کیوں کی دراصل پولیس کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ یہ عوام کا غصہ ہے، یہ ایک ماں کی آخری چیخ ہے، یہ اس بیٹی کی خاموش فریاد ہے جو کھلے مین ہول میں دم توڑ گئی۔ یہ نظام کے کٹہرے میں کھڑے ہونے کا معاملہ ہے۔ اگر اس بار بھی “سب اچھا” کی رپورٹ چلا دی گئی تو یاد رکھا جائے، اگلا مین ہول کسی اور گھر کی دہلیز پر منہ کھولے کھڑا ہوگا، اور قاتل پھر بھی لاپتہ رہے گا۔

    Related Posts

    اسلام آباد: پولیس متحرک، افغانی گینگ کے دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تیز آندھی ہلکی بارش نے لاہور کو تاریکی میں ڈبودیا،70 سے زائد فیڈر ٹرپ

    پچھترسالہ مشہور اداکارہ، 60 سالوں تک رہی کنواری، فیس بک پر ملا پیار، 75 دن میں کرلی شادی

    مقبول خبریں

    تیز آندھی ہلکی بارش نے لاہور کو تاریکی میں ڈبودیا،70 سے زائد فیڈر ٹرپ

    پچھترسالہ مشہور اداکارہ، 60 سالوں تک رہی کنواری، فیس بک پر ملا پیار، 75 دن میں کرلی شادی

    زہریلی اشیاء یا کسی وائرس سے بچہ اورمہمان آئے 2 نوجوان جاں بحق

    امریکہ مردوں کے لیے انتہائی غیر محفوظ ، شرم سے نہیں کرتے پولیس میں شکایت

    موٹی گرل فرینڈکے اوپرکودکربیٹھے سے عاشق جان سے چلاگیا

    بلاگ

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    300 ارب ڈالر کا سوال: سرمایہ کاری، سفارت کاری یا ایران کے لیے نئی شروعات؟

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    اورکون سنے گا بزرگ پینشنرز کی آواز 

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.