لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی وزرا کی اے آئی ٹریننگ سیشن میں خود شرکت کرکے لیڈ کیا۔وزیراعلی مریم نواز اور وزرا نے آفیشل ورکشاپ ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی۔ٹریننگ پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے پنجاب کے سکولوں میں اے آئی استعمال کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
ٹریننگ پروگرام میں پنجاب میں گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹریننگ پروگرام میں آفیشل ورکشاپ ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی کا باقاعدہ آغاز منسٹر کی حاضری سے کیا گیا۔ٹریننگ سیشن میں پنجاب کابینہ کے ارکان کو Geminiکے مفید استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گورنس اور پالیسی فریم ورک کی تشکیل کے اے آئی کے استعمال سے آگاہ کیا گیا۔ ٹریننگ پروگرام میں آپریشنل پالیسی سازی، شعبہ جاتی اصلاحات اور دیگر امور میں اے آئی معاونت پر گفتگو کی گئی۔پروگرام میں پالیسی سمری تجزیہ،سمری اور گوگل ٹولز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوچ اور کام کے طریقہ کار کو بدل سکتی ہے۔ اصلاحات اور پالیسی سازی میں اے آئی کی معاونت ناگزیر ہے۔ اے آئی ٹولز کاذمہ داری سے استعمال مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے۔
Punjab is witnessing a digital revolution!
Chief Minister Maryam Nawaz Sharif is personally leading the charge, transforming Punjab into a global AI hub. By personally chairing the Google AI Gemini Academy Training Workshop for her Cabinet and top officers, she is ensuring AI is… pic.twitter.com/Ly9JUQRgqa— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 27, 2026
گوگل فار ایجوکیشن کے ماہرین نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں ٹیک ویلی گوگل فار ایجوکیشن کے پلیٹ فارم پر 3ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔پنجاب میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تین لاکھ سے زائد سٹوڈنٹس آئی ڈی قائم ہوگی۔
پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے2لاکھ طلبہ اور دو ہزار ٹیچر کی ٹریننگ بھی کی جائے گی۔ ڈیجیٹل صحافت کے فروغ کیلئے10آرگنائزیشن کیلئے ہزار سکالرشپ دیئے جائیں گے۔ گوگل ٹیم نے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جیسا شہر نہیں دیکھا تاریخ اور ثقافت کا امتزاج ہے۔گوگل ٹیم نے کہا کہ 2026کو یوتھ کا سال قرار دینے پر وزیر اعلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

