Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

      گیمرز کے لیے بڑی خوشخبری: ’جی ٹی اے 6‘ کی نئی اور طویل جھلک کب اور کہاں جاری ہوگی؟ پتہ چل گیا

      دنیا کا پہلا ’روبوٹ اسکول‘ کھل گیا: 30 ہیومینائڈ روبوٹس کی پہلی کلاس، سلیبس کیا اور امتحان کیسے ہوگا؟

      آرٹیفیشل انٹیلی جنس عالمی خطرہ: میٹا کے اے آئی ماڈل نے دوسری کمپنی کو ہیک کر لیا!

      اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی تبدیلی: ”گوگل اسٹنٹ کے 10 سالہ دور کا خاتمہ “ متبادل متعارف کرا دیا گیا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب کے 5 اضلاع میں ڈی پی او تعیناتیوں کی دوڑ، میرٹ یا سفارش؟ فیصلہ جلد متوقع

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    پنجاب کے پانچ اہم اضلاع میں ڈی پی اوز کی خالی نشستوں پر تعیناتی کے لیے مقابلہ سخت ہو گیا ہے۔ پولیس سروس کے سینئر اور باصلاحیت افسران اس دوڑ میں شامل ہیں، تاہم اصل سوال یہ ہے کہ آیا اس بار بھی پروفیشنل ازم اور کارکردگی کو فوقیت دی جائے گی یا پھر سفارش کا پلڑا بھاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی بورڈ آئندہ چند روز میں امیدوار افسران کے انٹرویوز کرے گا، جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔ ان انٹرویوز کے بعد ڈی پی اوز کی تعیناتیوں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
    ماضی کی روایت کو دیکھا جائے تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہمیشہ میرٹ، کارکردگی اور فیلڈ تجربے پر پورا اترنے والے افسران کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کی حامی رہی ہیں۔ اس بار بھی خواہشمند افسران کی پیشہ ورانہ ساکھ، ماضی کی تعیناتیاں، نظم و ضبط، جرائم پر قابو پانے کی صلاحیت اور انتظامی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار اور ڈی پی او میانوالی کورس پر روانہ ہو چکے ہیں، جس کے باعث یہ نشستیں خالی ہوئیں۔ اسی طرح ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے ذاتی وجوہات کی بنا پر تبادلے کی درخواست دی ہے، جس کے بعد جہلم میں نئے پولیس افسر کی تعیناتی متوقع ہے۔ قابلِ اعتماد ذرائع کے مطابق ریجنل افسر سی سی ڈی راولپنڈی بینش فاطمہ کو ڈی پی او جہلم تعینات کیے جانے کے قوی امکانات ہیں، جبکہ ایس ایس پی کیپٹن(ر) دوست محمد ممکنہ طور پر ڈی پی او سیالکوٹ کے امیدوار ہیں تاہم حتمی فیصلہ بورڈ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
    ڈی پی اوز کی ممکنہ تعیناتی کے لیے جن افسران کے نام زیر غور ہیں، ان میں ایس ایس پی عمران کھوکھر، اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی، ایس ایس پی عبداللہ احمد، ایس ایس پی دوست محمد، ایس ایس پی ساجد کھوکھر، ایس ایس پی کامران عامر، ایس ایس پی اخلاق اللہ تارڑ اور ایس ایس پی شفیق احمد شامل ہیں۔
    پولیس حلقوں میں ان تعیناتیوں کو غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے، کیونکہ ان اضلاع میں امن و امان، جرائم کی روک تھام اور عوامی اعتماد کی بحالی ایک بڑا چیلنج ہے۔ اب سب کی نظریں وزیراعلیٰ پنجاب اور سلیکشن بورڈ کے فیصلے پر مرکوز ہیں کہ آیا واقعی میرٹ جیتے گا یا پھر روایتی دباؤ اپنا رنگ دکھائے گا؟

    Related Posts

    کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

    وزن کم کرنے کیلئے روزانہ کتنے بادام کھانے چاہئیں؟ جانئے صحیح مقدار اور اس کے فائدے

    دفاعی معاہدہ: پاکستان اور سعودیہ کی اہم عمارتیں پاکستان، ترکیے اور سعودی پرچموں سے جگمگا اٹھیں

    مقبول خبریں

    جنگ کے بعد پہلی بار نظر آئے مجتبیٰ خامنہ ای! 12 سیکنڈ کی ویڈیو میں لوگوں سے بات کرتے دکھائی دیے سپریم لیڈر

    کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

    ایک مچھلی کی قیمت510 ملین ین، کیا خاص ہے دنیا کی اس مہنگی ترین مچھلی میں ؟

    وزن کم کرنے کیلئے روزانہ کتنے بادام کھانے چاہئیں؟ جانئے صحیح مقدار اور اس کے فائدے

    خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

    بلاگ

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.