Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

      گیمرز کے لیے بڑی خوشخبری: ’جی ٹی اے 6‘ کی نئی اور طویل جھلک کب اور کہاں جاری ہوگی؟ پتہ چل گیا

      دنیا کا پہلا ’روبوٹ اسکول‘ کھل گیا: 30 ہیومینائڈ روبوٹس کی پہلی کلاس، سلیبس کیا اور امتحان کیسے ہوگا؟

      آرٹیفیشل انٹیلی جنس عالمی خطرہ: میٹا کے اے آئی ماڈل نے دوسری کمپنی کو ہیک کر لیا!

      اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی تبدیلی: ”گوگل اسٹنٹ کے 10 سالہ دور کا خاتمہ “ متبادل متعارف کرا دیا گیا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط کردئیے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈیووس :وزیراعظم شہبازشریف نے غزہ میں قیام امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قائم کردہ ’بورڈ آف پیس‘ کے مسودے پر دستخط کردیے ہیں۔
    سوئٹرزلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر ’غزہ بورڈ آف پیس‘ کے مسودے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مختلف ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پیس بورڈ کے مسودے پر دستخط کیے۔ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، بحرین، مراکش، ارجنٹینا، آرمینیا کے رہنماؤں نے بھی مسودے پر دستخط کیے۔
    متحدہ عرب امارات، قطر، ازبکستان، پیراگوئے، آذربائیجان، بلغاریہ، ہنگری، انڈونیشیا، اردن، قازقستان ، کوسوو اور منگولیا بھی مسودے پر دستخط کرنے والے ممالک میں شامل ہیں۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پیس بورڈ میں شامل ہونے والے ممالک کا شکر گزار ہوں۔ بہت سے ممالک غزہ امن بورڈ میں شامل ہوناچاہتے ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے بہت کچھ کرسکتے ہیں، اس کی تعمیرِ نو کی جائے گی اور حماس غیرمسلح نہ ہوئی تواس کا خاتمہ کردیا جائے گا۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے کئی جنگیں رکوا کر دنیا کو محفوظ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکا ترقی کرے گا تو دنیا کی ترقی کرے گی۔
    انہوں نے کہا کہ آج دنیا پہلے سے زیادہ پُرامن اور محفوظ ہے۔ ہم نے ناممکن اور بڑے بڑے کام کیے ہیں۔ امریکا نے جنگیں رکوا کر دنیا کو محفوظ بنا دیا ہے۔
    صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی۔ اسرائیل اور ایران، سربیا اور کوسوو، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تنازع ختم کروایا۔
    ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے امن معاہدے کے ذریعے غزہ مںیں جنگ بندی کروائی جس کے بعد غزہ میں امدادی کاموں کا آغاز ہوا۔
    صدر ٹرمپ نے کہا کہ جو ممالک غزہ پیس بورڈ میں شامل ہوئے ان کا شکر گزار ہوں۔ اب بہت سے ممالک غزہ امن بورڈ میں شامل ہوناچاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے بہت کچھ کرسکتے ہیں، اس کی تعمیرِ نو کی جائے گی اور حماس غیرمسلح نہ ہوئی تواس کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ فلسطین میں امن کے قیام، انسانی امداد میں اضافے اور جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کے نفاذ کی حمایت کے لیے اس عالمی بورڈ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان کو امید ہے کہ اس فریم ورک کے ذریعے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں نمایاں بہتری آئے گی اور غزہ کی بحالی کے لیے عملی اقدامات ممکن ہو سکیں گے۔

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، انڈونیشیا اور قطر بھی غزہ بورڈ آف پیس کا حصہ ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کے نفاذ کی حمایت کے لیے اس عالمی بورڈ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان کو امید ہے کہ اس فریم ورک کے ذریعے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں نمایاں بہتری آئے گی اور غزہ کی بحالی کے لیے عملی اقدامات ممکن ہو سکیں گے۔

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، انڈونیشیا اور قطر بھی غزہ بورڈ آف پیس کا حصہ ہیں۔

    Related Posts

    وزن کم کرنے کیلئے روزانہ کتنے بادام کھانے چاہئیں؟ جانئے صحیح مقدار اور اس کے فائدے

    دفاعی معاہدہ: پاکستان اور سعودیہ کی اہم عمارتیں پاکستان، ترکیے اور سعودی پرچموں سے جگمگا اٹھیں

    شھید بینظیرآباد میں ماڈل کچی آبادیاں بنائیں گے : سیدنجمی عالم

    مقبول خبریں

    ایک مچھلی کی قیمت510 ملین ین، کیا خاص ہے دنیا کی اس مہنگی ترین مچھلی میں ؟

    وزن کم کرنے کیلئے روزانہ کتنے بادام کھانے چاہئیں؟ جانئے صحیح مقدار اور اس کے فائدے

    خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

    ’ہم بدعنوان سسٹم کا مقابلہ محبت سے کریں گے، نفرت اور تشدد سے نہیں‘، راہل گاندھی کا طلبا و نوجوانوں سے خطاب

    معروف فٹبالر لیونل میسی کے والد کا طویل علالت کے بعد انتقال

    بلاگ

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.