اسلام آباد :اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کی بطور قائدِ حزبِ اختلاف تقرری کا نوٹیفکیشن اپوزیشن اراکین قومی اسمبلی کے وفد کے حوالے کیا۔

تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اعظم کی معاون خصوصی رومینہ خورشید عالم بھی موجود تھیں۔
قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کا عمل آئینی اور پارلیمانی قواعد کے مطابق مکمل کیا گیا ہے

