بلاوایو (زمبابوے): 2026 انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری کو زمبابوے اور نمیبیا میں شروع ہوا۔ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں USA کو چھ وکٹوں سے (DLS طریقۂ کار کے ذریعے) شکست دے کر جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔
بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں، پانچ بار کے چیمپئن بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس سے پہلے بھارت نے امریکا کو 35.2 اوورز میں 107 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ بھارت کی جانب سے ہینیل پٹیل سب سے کامیاب بالر گیند باز رہے جنہوں نے 7 اوورز میں 16 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور ایک میڈن اوور بھی پھینکا۔
جب بھارتی ٹیم تعاقب کے لیے میدان میں اتری تو روشنی کی خرابی کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔ اس کے بعد بارش ہوئی اور کھیل اتنی دیر تک روک دیا گیا کہ جب ایک طویل وقفے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو میچ کو 37 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور بھارت کو 96 رنز کا ہدف دیا گیا۔
96 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، بھارت نے دو وکٹیں جلد ہی گنوائیں جب کپتان مہاترے (19) اور تریویدی (2) آؤٹ ہوئے، بھارت کو 25/3 پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ رکنے سے قبل ووبھ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
لیکن ابھیگیان کنڈو اور ویہان ملہوترا نے پھر چیلنج کا سامنا کیا اور آہستہ آہستہ امریکی بالرزکا مقابلہ کیا، جوابی حملہ کرتے ہوئے 45 رنز کی شراکت قائم کی جس نے بھارت کو ہدف کے قریب پہنچا دیا۔ ملہوترا 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کنڈو 42 اور چوہان 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارتی ٹیم اب گروپ اے میں اپنے دوسرے میچ میں ہفتہ کو بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترے گی۔
سوریاونشی کا نیا عالمی ریکارڈ
ویبھو سوریاونشی 14 سال 294 دن کی عمر میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی نژاد کھلاڑی نتیش کمار کے پاس تھا جنہوں نے 15 سال 245 دن کی عمر میں کینیڈا کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔
انڈر19 ورلڈ کرکٹ کپ 2026، افتتاحی میچ میں بھارت نے امریکاکو ہرادیا، ہینیل پیٹل کی 16رنز کے عوض 5 وکٹیں

