لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے آئندہ دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کے ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی20 انٹرنیشنل اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ دورہ 10 فروری سے پوچیفسٹروم میں شروع ہوگا۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت دونوں فارمیٹس میں فاطمہ ثنا ہی کریں گی، جبکہ یہ دورہ جون 2026 میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بھی اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
علیہ ریاض، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، منیبہ علی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رمین شمیم، سعدیہ اقبال، صدیقہ امین اور تسمیہ رباب دونوں اسکواڈز میں شامل ہیں۔ جبکہ ان کیپڈ بیٹر سائرہ جبین اور دائیں ہاتھ کی فاسٹ بولر ہمنہ بلال کو پہلی مرتبہ ٹی20 انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اوپننگ بیٹرز عائشہ ظفر اور گل فیروزہ کے ساتھ بائیں ہاتھ کی فاسٹ بولر تسمیہ رباب اور وکٹ کیپر بیٹر ناجیہ علوی کو 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو اس سے قبل ون ڈے ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں تھیں۔
ڈیانہ بیگ، ناجیہ علوی، صدف شمس اور سیدہ عروب شاہ صرف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گی، جبکہ ہمنہ بلال، سائرہ جبین، طوبیٰ حسن اور ایمن فاطمہ صرف ٹی20 اسکواڈ میں شامل کی گئی ہیں۔
دورے کے دوران ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض ہوں گے، جن کی معاونت تجربہ کار کوچنگ اسٹاف کرے گا، جس میں عمران فرحت (بیٹنگ کوچ)، امید آصف (فاسٹ بولنگ کوچ)، عبدالرؤف رحمان (اسپن بولنگ کوچ) اور عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ) شامل ہیں۔
سیریز سے قبل تربیتی کیمپ یکم جنوری سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر، کراچی میں شروع ہوگا۔
ٹی20 میچز 10 سے 16 فروری کے درمیان پوچیفسٹروم، بینونی اور کمبرلے میں کھیلے جائیں گے اور تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ اس کے بعد پاکستان ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل 19 فروری کو کمبرلے میں 50 اوورز کا وارم اپ میچ کھیلے گی۔
ون ڈے سیریز کے 3 میچز 22 فروری سے یکم مارچ کے دوران بلوم فونٹین، سینچورین اور ڈربن میں ہوں گے۔ دوسرا ون ڈے ڈے اینڈ نائٹ ہوگا، جبکہ پہلا اور تیسرا ون ڈے دن کے وقت کھیلا جائے گا۔
ٹی20 اسکواڈ
فاطمہ ثنا (کپتان)، علیہ ریاض، عائشہ ظفر، ایمن فاطمہ، گل فیروزہ (وکٹ کیپر)، ہمنہ بلال، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رمین شمیم، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، صدیقہ امین، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن
ون ڈے اسکواڈ
فاطمہ ثنا (کپتان)، علیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانہ بیگ، گل فیروزہ، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، ناجیہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، صدیقہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب
سپورٹ اسٹاف
وہاب ریاض (مینٹور)، عمران فرحت (بیٹنگ کوچ)، امید آصف (فاسٹ بولنگ کوچ)، عبدالرؤف رحمان (اسپن بولنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، معین (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، ولید احمد (پرفارمنس اینالسٹ)، عائشہ اشعر (ٹیم منیجر)، تحریم سمبل (فزیوتھراپسٹ) اور رضا رشید کچلو (میڈیا منیجر)
جنوبی افریقہ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ون ڈے، ٹی 20 اسکواڈز کااعلان

