Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی ہینلے فہرست جاری، پاکستان کانمبر کون سا؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن :  سال 2026 کے لیے ’ہینلے پاسپورٹ انڈیکس‘ کی تازہ ترین رپورٹ نے عالمی سفر اور سفارتی طاقت کے نئے پیمانے متعارف کروا دیے ہیں جہاں ایشیائی ممالک کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ مغربی طاقتیں اپنی ساکھ بچانے کی تگ و دو میں مصروف دکھائی دیتی ہیں۔
    ’ہینلے پاسپورٹ انڈیکس‘ کے مطابق دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سنگاپور کا ہے جس کے شہری دنیا کے 227 میں سے 192 مقامات پر بغیر پیشگی ویزا کے جا سکتے ہیں۔
    اس فہرست میں دوسرے نمبر پر جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر براجمان ہیں جنہیں 188 ممالک تک رسائی حاصل ہے۔
    لندن میں قائم ہینلے اینڈ پارٹنرز کی یہ رپورٹ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے خصوصی ڈیٹا پر مبنی ہے۔
    یورپی ممالک بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں ہیں۔ فہرست میں تیسرے نمبر پر ڈنمارک، لکسمبرگ، سپین، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ موجود ہیں جن کے پاسپورٹ پر 186 ممالک کے دروازے کھلے ہیں۔چوتھی پوزیشن بھی مکمل طور پر یورپی ممالک کے قبضے میں ہے جہاں آسٹریا، جرمنی، فرانس اور اٹلی جیسے 10 ممالک 185 کے سکور کے ساتھ موجود ہیں۔
    تاہم رواں برس سب سے زیادہ توجہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے حاصل کی ہے۔
    انڈیکس کی 20 سالہ تاریخ میں یو اے ای نے سب سے شاندار کارکردگی دکھائی ہے جس نے سنہ 2006 سے اب تک اپنے ویزا فری ممالک میں 149 کا اضافہ کیا اور مجموعی رینکنگ میں 57 درجے اوپر آ کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
    سی این این کے مطابق برطانیہ اس وقت ساتویں نمبر پر ہے اور گزشتہ ایک برس کے دوران اس نے آٹھ ممالک تک ویزا فری رسائی کھو دی ہے۔امریکہ جو 2025 کے اواخر میں پہلی بار ٹاپ 10 سے باہر ہو گیا تھا، اب بمشکل 10ویں نمبر پر واپس آیا ہے ۔
    رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اب امریکی شہری بڑی تعداد میں دوہری شہریت کے حصول کے لیے کوشاں ہیں تاکہ وہ اپنی نقل و حرکت کو یقینی بنا سکیں۔تاہم کئی یورپی ممالک نے اب اپنی شہریت کے قوانین سخت کر دیے ہیں اور امریکا میں بھی ایسی قانون سازی کی تجاویز سامنے آ رہی ہیں جو دوہری شہریت پر پابندی لگا سکتی ہیں۔
    یہ تمام صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ 2026 میں پاسپورٹ محض ایک سفری کتابچہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر آپ کی حیثیت اور مواقع کا پاسبان بن چکا ہے۔
    سنہ 2026 کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست
    1۔ سنگاپور (192 ممالک)
    2۔ جاپان، جنوبی کوریا (188)
    3۔ ڈنمارک، لکسمبرگ، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ (186)
    4۔ آسٹریا، بیلجیم، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، آئرلینڈ، اٹلی، نیدرلینڈز، ناروے (185)
    5۔ ہنگری، پرتگال، سلوواکیہ، سلووینیا، متحدہ عرب امارات (184)
    6۔ کرویٹیا، چیک جمہوریہ، ایسٹونیا، مالٹا، نیوزی لینڈ، پولینڈ (183)
    7۔ آسٹریلیا، لٹویا، لیختنشٹائن، برطانیہ (182)
    8۔ کینیڈا، آئس لینڈ، لتھوانیا (181)
    9۔ ملائیشیا (180)
    10۔ امریکا (179)
    پاکستان سے نیچے صرف عراق، شام اور افغانستان
    ہینلے پاسپورٹ انڈیکس رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار ایک بار پھر دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں ہوا ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کو 102ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جو کہ نیچے سے چوتھا درجہ بنتا ہے۔پاکستانی پاسپورٹ کے حامل شہری اس وقت دنیا کے 31 ممالک میں ویزا کے بغیر یا ’ویزہ آن ارائیول‘ کی سہولت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔
    رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان سے نیچے صرف عراق (103واں نمبر)، شام (104واں نمبر) اور افغانستان (105واں نمبر) موجود ہیں۔

     

    Related Posts

    تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ

      چاند نظر نہیں آیا   یکم ربیع الثانی بروز پیر  کو ہوگی

    یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلے میں ایف جی پبلک اسکول ماڈل کالونی کراچی میں تقریب

    مقبول خبریں

    تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ

      چاند نظر نہیں آیا   یکم ربیع الثانی بروز پیر  کو ہوگی

    کیا9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملوث تھے؟پولیس نے اہم رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

    نعیم حیدر پنجوتھہ کے خلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج

    “ایران کا اسرائیل کو انوکھا تحفہ “

    بلاگ

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.