Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

      اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

      ایپل کے ’ایم فائیو‘ پربڑی بچت: 2026 میک بک پرو بھی ناقابل یقین قیمت پر ملےگا

      ایپل کو اربوں سے کھربوں کی کمپنی بنانے والے سی ای او کا استعفا، نیا CEO کون ہوگا؟

      ایلون مسک : پیرس پراسیکیوٹرز کا ‘ایکس’ کے خلاف بڑا ایکشن؛ بچوں سےزیادتی کی تصاویر اور ڈیپ فیکس پھیلانے پردنیا کا امیر ترین شخص عدالت طلب!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وینزویلاپر امریکا غیر معینہ مدت تک قابض رہے گا،تعمیر نو کرینگے ، ڈونلڈٹرمپ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا پر امریکا کی نگرانی اور کنٹرول طویل عرصے تک جاری رہ سکتا ہے. اس حوالے سے حتمی مدت کا تعین کرنا قبل اَز وقت ہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکا وینزویلا کے تیل کے وسیع ذخائر سے فائدہ اٹھاتا رہے گا اور اپنے مفادات کے مطابق وینزویلا کی تعمیرِ نو میں کردار ادا کرے گا۔

    بدھ کی شام نیویارک ٹائمز کو دیے گئے طویل انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکا برسوں تک وینزویلا کا انتظام سنبھالے رکھے گا اور اس کے تیل کے ذخائر سے تیل حاصل کرتا رہے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو جو کچھ ضروری محسوس ہوتا ہے، سابق صدر نکولس مادورو کے قریبی ساتھیوں پر مشتمل وینزویلا کی عبوری حکومت اسے وہ سب کچھ دے رہی ہے۔صدر ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ امریکا کب تک جنوبی امریکی ملک پر براہ راست نگرانی برقرار رکھے گا تو ان کا کہنا تھا کہ ’یہ تو وقت ہی بتائے گا‘۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ وینزویلا کے ساحل کے قریب امریکی بحری بیڑے کی موجودگی کے ساتھ فوجی کارروائی کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم وینزویلا کی تیل کی صنعت کو منافع بخش انداز میں دوبارہ تعمیر کریں گے۔ امریکی کمپنیوں کی مدد سے تیل استعمال اور برآمد کیا جائے گا اور اس سے حاصل رقم دونوں ممالک کی بھلائی کے لیے استعمال ہوگی۔‘

    صدر ٹرمپ کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب امریکی حکام کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ امریکا وینزویلا کے تیل کی فروخت پر مؤثر طور پر غیر معینہ مدت تک کنٹرول سنبھالنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

    امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی کانگریس کے ارکان کو دی گئی بریفنگ کے مطابق یہ اقدام تین مراحل پر مشتمل منصوبے کا حصہ ہے۔ جہاں ری پبلکن اراکینِ کانگریس نے بڑی حد تک انتظامیہ کے اقدامات کی حمایت کی ہے وہیں ڈیموکریٹس نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ امریکا واضح قانونی اختیار کے بغیر ایک طویل بین الاقوامی مداخلت کی جانب بڑھ رہا ہے۔انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ امریکا کتنے عرصے تک وینزویلا پر سیاسی بالادستی برقرار رکھے گا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ مدت تین ماہ، چھ ماہ، ایک سال یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے؟، تو انہوں نے جواب دیا کہ ’میں کہوں گا کہ اس سے کہیں زیادہ۔‘

    Related Posts

    آبنائے ہرمز میں ایرانی فائرنگ،خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    جنگ بندی میں توسیع کے بعد آبنائے ہرمز میں تین مال بردار جہازوں پر حملے، ایران نے دو جہاز ضبط کرلئے

    مقبول خبریں

    ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

    40 ارب کوہستان کرپشن اسکینڈل، پلی بارگین درخواست منظور ایک اور ملزم رہا

    تبدیلی کا رحجان، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    بلاگ

    ”بےاعتبارا،سپنس سے بھرپور شاہکار“ میاں حبیب کا کالم

    چیف ٹریفک افسر لاہور کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ

    بیوروکریسی کا “سب اچھا” بیانیہ دفن ایک گھنٹے کی رپورٹنگ نے سسٹم ہلا دیا، مریم نواز کی سرزنش،پولیس انٹیلی جنس چیف کو شاباش

    “واشنگٹن–تہران شطرنج: امن کے پردے میں مفادات کی جنگ، دنیا کس سمت جا رہی ہے؟”

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.