اسلام آباد:اسلام آباد میں پاکستان ایچ بی ایل سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے لیے 9 بڈرز نے بولی لگائی۔
ابتدائی نیلامی کے بعد ایف کے ایس نے 175 کروڑ روپے کی بولی لگا کر پی ایس ایل کی 7ویں ٹیم خرید لی جس کے بعد ٹیم کے لیے حیدرآباد کا نام چن لیا۔
تقریب کے شروع میں نیلامی میں حصہ لینے والے 10 بڈرز اور 6 ممکنہ شہروں کا تعارف کرایا گیا تاہم علی ترین کی نیلامی میں حصہ نہ لینے کے فیصلے کے بعد بڈرز کی تعداد 9 رہ گئی۔
اس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گھنٹی بجا کر نیلامی کھلنے کا باضابطہ اعلان کردیا جبکہ وسیم اکرم نے آکشنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
نیلامی میں بیس پرائز 110 کروڑ روپے رکھا گیا تھا جس پر کم ازکم ایک کروڑ روپے کے اضافے کی شرط رکھی گئی تھی۔
تقریب میں پاکستان شاہین اور ہانک کانگ سکسز کی ٹیمیں بھی شامل ہوئیں جنہیں حالیہ ٹورنمنٹس میں کامیابیوں پر انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور وفاقی وزرا سمیت بڑی تعداد میں کھلاڑیوں، بڈرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
نئی ٹیموں کی شرکت سے پی ایس ایل ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہوجائے گی۔
ملتان سلطانز کے سابق مالک نے اعلان کیا ہے کہ غور و فکر کے بعد انہوں نے اور ان کے خاندان نے آج ہونے والی پی ایس ایل فرنچائز نیلامی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ایس ایل می175 کروڑ کی بولی پر حیدرآباد کی ٹیم خرید لی گئی، علی ترین ملتان سلطان سے دستبردار

