امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منیاپولس میں امیگریشن اہلکار نے6سالہ یتیم بچے کی ماں 37 سالہ رینی نکول گڈ کو ان کی گاڑی میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ شہر میں ہنگامے، مظاہرین نے ICEاہلکاروں کا گھیراؤ کرلیا، مئیر اور پولیس چیف کا احتجاج، گورنر نے نینشل گارڈز تعینات کرنے کی وارننگ دیدی۔
The public has risen up in Minneapolis. ICE agents are slowly withdrawing. pic.twitter.com/VfH9oyDs8L
— Furkan Gözükara (@FurkanGozukara) January 7, 2026
مقامی اور وفاقی حکام کے مطابق یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ملکیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے دوران تشدد کا تازہ ترین واقعہ ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق منیاپولس کے میئر جیکب فرے نے ٹرمپ انتظامیہ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کیا ہے کہ ایجنٹ نے فائرنگ اپنے دفاع میں کی تھی۔کرسٹی نیوم کا بھی کہنا ہے کہ خاتون نے اہلکار کو کچلنے کی کوشش کی تھی۔ایک وفاقی امیگریشن افسر نے اس وقت فائرنگ کی جب ایک پُرتشدد ہنگامہ کرنے والی خاتون نے اہلکاروں کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ مبینہ حملہ آور کو گولی لگی اور وہ ہلاک ہو گئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زخمی ہونے والے امیگریشن اہلکار مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔
🚨HOLY SHIT: Kristi Noem just called the Minneapolis woman a terrorist- claiming ICE agents were “attacked” after an agent jumped to safety before shooting her in the face multiple times.
Kristi Noem is a complicit monster.
NOEM: “(What the victim did) was an act of domestic… pic.twitter.com/L0T3osOErO
— CALL TO ACTIVISM (@CalltoActivism) January 7, 2026
میئر نے کہا کہ انہوں نے خود فائرنگ کی ویڈیو دیکھی ہے جو حکومت کے بیان کے بالکل برعکس ہے، اور انہوں نے اسے ’گمراہ کن بیانیہ‘ قرار دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا تھا کہ ’ایک امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے ایک افسر کو بہت ہی سنگین طریقے سے گاڑی سے کچلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ زندہ ہیں لیکن اب وہ ہسپتال میں صحت یاب ہو رہے ہیں۔‘
منیاپولس کے میئر جیکب فرے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’وہ اسے اپنے دفاع میں کی گئی کارروائی ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ بات بالکل غلط ہے۔‘
Minneapolis Chief of Police: "I am obviously very concerned… that a woman who was sitting in her car blocking the street, and not the target of any enforcement activity, is now deceased” pic.twitter.com/PawRzneJ8u
— Faytuks Network (@FaytuksNetwork) January 7, 2026
منیاپولس کے میئر جیکب فرے نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاقی امیگریشن اہلکار شہر میں بدامنی پھیلا رہے ہیں۔
Exclusive super slow motion footage – what do you notice? 🧐 pic.twitter.com/gRIYUfywm3
— AlphaFox (@alphafox) January 8, 2026
انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ سے کہا کہ ’منیاپولس سے نکل جائیں۔‘ تاہم انہوں نے شہریوں سے پُرسکون رہنے کی اپیل بھی کی۔فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ کے قریب لوگ احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ بعض مظاہرین کو بھاری ہتھیاروں سے لیس وفاقی اہلکاروں کا سامنا کرنا پڑا۔
میئر جیکب فرے نے کہا کہ انہوں نے جو ویڈیو دیکھی اس میں خاتون کسی کو کچلنے کی کوشش کرتی نظر نہیں آئیں۔
شہر کے پولیس چیف برائن اوہارا نے صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کی گاڑی نے سڑک پر ٹریفک کو روک رکھا تھا جب ایک وفاقی اہلکار چل کر ان کے قریب آیا۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی نے آگے بڑھنا شروع کیا، اس کے بعد کم از کم دو گولیاں چلیں اور پھر گاڑی سڑک کے کنارے جا کر ٹکرا گئی۔
BREAKING: Mayor Frey tells ICE "get the fck out of Minneapolis” or more will be kiIIed pic.twitter.com/vfWryQWL7n
— End Wokeness (@EndWokeness) January 7, 2026
صدر ٹرمپ نے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت اپنے پہلے سال میں امریکہ کے مختلف ڈیموکریٹ زیر انتظام شہروں میں وفاقی امیگریشن اہلکار تعینات کیے، جس پر بعض شہریوں نے سخت ردعمل دیا۔
نیوز رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے منیاپولس میں تقریباً دو ہزار اہلکار بھیجنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
امریکی سینیٹر ٹینا سمتھ، جو مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ ہیں، نے سوشل میڈیا پر کہا کہ مذکورہ خاتون امریکی شہری تھیں۔
پولیس چیف نے کہا کہ وہ خاتون جو شادی شدہ تھیں، امیگریشن کارروائیوں کا ہدف نہیں تھیں۔
فائرنگ کے اس واقعے میں ہلاک ہونے والی خاتون، 37 سالہ رینی نکول گڈ، کا 6 سالہ بیٹا اب اس دنیا میں اکیلا رہ گیا ہے۔ اس بچے نے اس سے قبل 2023 میں اپنے والد ٹمی رے میکلن جونیئر کو کھو دیا تھا، جن کا انتقال محض 36 برس کی عمر میں ہوا تھا۔
بچے کے دادا، ٹمی رے میکلن سینئر نے انتہائی جذباتی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا”اس کی زندگی میں اب کوئی دوسرا نہیں بچا۔ میں گاڑی چلا کر آؤں یا جہاز کے ذریعے، میں اپنے پوتے کو لینے ضرور پہنچوں گا۔”
گورنر کا سخت ایکشن اور وارننگ
مینیا پولس میں ICE (امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ) کی فائرنگ کے اس واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہے، جس کے پیش نظر مینیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے نیشنل گارڈ کو تیار رہنے کا حکم (وارننگ آرڈر) جاری کر دیا ہے۔
گورنر ٹم والز نے اپنے بیان میں واضح کیا”مینیسوٹا کے شہریوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری انتظامیہ احتساب اور انصاف کی فراہمی کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی اور اس عمل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔”

