Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا کی فوجی کارروائی پر اقوام متحدہ کا اظہارتشویش،وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نیویارک کی ہائی پروفائل جیل منتقل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک+واشنگٹن +کاراکس :اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے وینیزویلا میں امریکا کی وینیزویلا پر کی جانے والی فوجی کارروائی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس عمل کے ’خطے پر تشویشناک اثرات‘ مرتب ہو سکتے ہیں۔
    بیان میں کہا گیا کہ ’وینیزویلا کی صورتحال سے قطع نظر یہ پیش رفت ایک خطرناک مثال قائم کر سکتی ہے۔‘
    بیان کے مطابق ’سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس مسلسل اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر سمیت بین الاقوامی قانون کا مکمل احترام تمام ممالک کی جانب سے ہونا چاہیے۔ انھیں گہری تشویش ہے کہ بین الاقوامی قانون کے اصولوں کا احترام نہیں کیا گیا۔‘
    انتونیو گوتریس کے ترجمان نے بیان میں وینیزویلا پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے احترام کے ساتھ ’جامع مکالمے‘ میں شامل ہو۔
    اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب
    یاد رہے کہ کولمبیا نے روس اور چین کی حمایت کے ساتھ پیر کے روز اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
    وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور اہلیہ نیویارک کی ہائی پروفائل جیل ایم ڈی سی منتقل
    امریکی میڈیا میں نشر ہونے والی رپورٹس کے مطابق وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے مین ہٹن کے ویسٹ سائیڈ ہیلی پورٹ اور پھر امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے ہیڈ کوارٹرلے جایا گیا ۔


    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مادورو کو بروکلین کے میٹروپولیٹن ڈیٹینشن سینٹر (ایم ڈی سی) منتقل کردیا گیا ہے جہاں امریکا کے مزید ہائی پروفائل قیدی جسے شان ڈڈی اور گلین میکسویل قید ہیں۔
    یہ بھی توقع ہے کہ انھیں اگلے ہفتے مین ہٹن کی فیڈرل کورٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں وہ منشیات اور اسلحے کی سمگلنگ کے الزامات کا سامنا کریں گے۔
    یاد رہے کہ بدنام زمانہ جیل، جسے عام طور پر ایم ڈی سی کہا جاتا ہے، کئی ہائی پروفائل مقدمات کے حوالے سے مشہور ہے۔

    نکولس مادورو اور اہلیہ کخلاف نیویارک میں مقدمہ درج، اٹارنی جنرل پام بونڈی

    دوسری طرف امریکی اٹارنی جنرل بونڈی کا بیان سامنے آیا ہے، جنھوں نے مادورو اور ان کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’نکولس مادورو اور ان کی بیوی سیلیا فلوریس پر نیویارک کے جنوبی ضلع میں مقدمہ داخل کیا گیا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید بتایا کہ ’’مادورو پر نشیلی اشیا سے متعلق دہشت گردی کی سازش (نارکو-ٹیررزم)، کوکین درآمد کی سازش، مشین گن اور تباہناک سامانوں کے قبضہ اور امریکہ کے خلاف مشین گن و تباہناک سامانوں کے قبضہ کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔‘‘ بونڈی کا کہنا ہے کہ جلد ہی امریکی عدالتوں میں مادورو اور ان کی بیوی کو انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    Nicolas Maduro and his wife, Cilia Flores, have been indicted in the Southern District of New York. Nicolas Maduro has been charged with Narco-Terrorism Conspiracy, Cocaine Importation Conspiracy, Possession of Machineguns and Destructive Devices, and Conspiracy to Possess…

    — Attorney General Pamela Bondi (@AGPamBondi) January 3, 2026


    وینزویلا کا انتظام اب امریکا دیکھے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا ’وینزویلا کو چلانے جا رہا ہے‘ اور یہ عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ وہاں ’محفوظ، مناسب اور منصفانہ انتقالِ اقتدار‘ ممکن نہ ہو سکے۔
    فلوریڈا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے کاراکاس کے وسط میں ایک ’انتہائی محفوظ فوجی قلعے‘ پر کارروائی کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو ’انصاف کے کٹہرے‘ میں لا کھڑا کیا ہے۔
    ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کارروائی کا موازنہ ایران کے خلاف سابقہ فوجی آپریشنز سے کیا جن میں جوہری اہداف بھی شامل تھے۔ ان کے مطابق ’دنیا کی کوئی قوم وہ نہیں کر سکتی جو امریکہ نے کل کر دکھایا۔‘
    امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور وینزویلا کی ’شراکت داری‘ وینزویلا کی عوام کو ’معاشی طور پر مستحکم، خودمختار اور محفوظ‘ بنائے گی، امریکا میں مقیم وینزویلا کے شہری انتہائی خوش ہوں گے اور اب انہیں مزید تکالیف نہیں اُٹھانی پڑیں گی۔’
    اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کی تیل کی صنعت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق امریکی تیل کمپنیاں وینزویلا آئیں گی، تیل کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت کریں گی اور ملک کے لیے منافع کمانا شروع کریں گی۔
    نائب صدر ڈیلسی ڈوریگز وینزویلا کی باگ ڈورسنبھالیں گی
    ڈیلسی ڈوریگز منتخب نائب صدر ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ ایک متحرک سیاسی شخصیت رہنے کے علاوہ بھی کئی وزارتوں کا قلمدان سنبھالے رہی ہیں۔ گویا ان کا سیاسی و حکومتی تجربہ موجود ہے۔

    ان کے پاس جو وزارتیں رہی ہیں ان میں وزارت خارجہ ، وزارت خزانہ ، وزارت تیل ، وزارت مواصلات اور وزارت اطلاعات بھی شامل ہیں۔
    امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد صدر نکولس مادورو نے اپنی اس نائب صدر کو شیر کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ وہ وینزویلا کی سوشلسٹ حکومت کا دفاع کریں۔
    اٹھارہ مئی 1969 کو ایک مزاحمتی گوریلا فائٹر جارج انتونیو روڈرگز کے ہاں جنم لینے والی اب 56 سالہ ڈیلسی کی مزاحمتی ماحول کا حصہ رہی ہیں۔ ان کے والد نے وینزویلا کی انقلابی سوشلسٹ پارٹی کی 1970 میں بنیاد رکھی تھی۔
    کاراکاس کی رہائشی ڈیلسی روڈریگز اپنے بھائی جارج روڈریگز کے ساتھ سیاست میں متحرک ہیں اور دونوں بہن بھائی باہم اس سیاسی میدان میں بھی بہن بھائی ہیں۔ جارج روڈرگز وینزویلا کی مقننہ کے سربراہ ہیں۔ ان کا اپنا بھی تجربہ غیر معمولی ہے۔

    Related Posts

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    امریکا سے ڈی پورٹ کئے گئے غیر قانونی تارکین وطن کانگو منتقل؛ واشنگٹن تمام اخراجات بھرے گا

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    مقبول خبریں

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    بچوں میں کھانا کھاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے موٹاپے اور فیٹی لیور کا خطرہ

    TRUMP IN SITUATION ROOMامریکی صدرکی فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک گفتگو؛ امریکی میڈیا

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.