ڈھاکہ: پاک بھارت جنگ کے بعد پہلی بار پاک بھارت اعلی ٰسطح کے رہنماؤں کا آمنا سامنا۔ کمزور سی مسکراہٹوں کا تبادلہ اور مصافحہ بھی ہوا۔
ڈھاکہ کے قومی پارلیمنٹ کمپلیکس میں پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب دونوں ممالک کے وفود خالدہ ضیا کے صاحبزادے اور بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان سے تعزیت کر رہے تھے۔
تقریب میں پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارت کے وزیرِ خارجہ جے شنکر کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایاز صادق کی جانب آئے اور مصافحہ کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
رواں سال مئی میں ہونے والی مختصر جنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور ہر قسم کے سیاسی اور سفارتی رابطے منقطع ہیں۔
اس کشیدگی کے اثرات سفارتی حلقوں کے علاوہ کھیل کے میدان میں بھی دیکھنے آئے تھے۔ ایشیا کپ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس عمل کو باقاعدہ پالیسی قرار دیا تھا اور صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔
اس کے بعد بھی مختلف مواقع پر بھارت کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں ’نو ہینڈ شیک‘ پالیسی دیکھنے میں آئی تھی۔
پاک بھارت جنگ کے بعد پہلی دفعہ اعلی سطح کے رہنماؤں کا آمنا سامنا، کمزور سی مسکراہٹ کاتبادلہ، مصافحہ

