لاہور: پنجاب میں جنگلات اور ماحولیات کے شعبے کو کرپشن فری بنانے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایک بڑا اور تاریخی اقدام اٹھا لیا ہے۔ صوبے میں 10 سال بعد انگریز دور کے بنائے گئے فارسٹ ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے ماحولیات سے متعلق تمام نظام کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) میں کاغذی کارروائی کا سو فیصد خاتمہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ای پی اے جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت مکمل طور پر چلنے والا پنجاب کا پہلا سرکاری محکمہ بن گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت ہر دستاویز کو مخصوص حوالہ نمبر اور کیو آر کوڈ دیا جائے گا، جس کے ذریعے چند سیکنڈز میں تصدیق ممکن ہو گی۔
ڈیجیٹل نظام کے باعث ہر فیصلے کی مکمل پڑتال کی جا سکے گی، جس میں وجوہات، سفارشات، منظوری اور دیگر تمام تفصیلات کا ریکارڈ محفوظ ہوگا اور کسی بھی وقت دستیاب رہے گا۔ پنجاب حکومت کے حکم کے مطابق ماحولیات سے متعلق کوئی بھی محکمہ جدید ڈیجیٹل نظام کے بغیر نہ کوئی حکم جاری کر سکے گا اور نہ ہی کوئی منظوری دے سکے گا۔
جنگلات اور ماحولیات کے شعبےکو کرپشن فری بنانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا بڑا تاریخی اقدام

