پشاور:خیبرپختونخوا کے عوام نے صوبائی حکومت کی مسلسل ناقص کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ عوام کے مطابق صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور مریض اذیت ناک حالات کا شکار ہیں۔ ایمرجنسی وارڈز میں دوائیاں ناپید ہیں اور ایک بیڈ پر تین سے چار مریضوں کو علاج کرانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت سرکاری وسائل کو جلسوں اور دھرنوں میں صرف کر رہی ہے اور شہریوں کی بنیادی ضروریات پر توجہ نہیں دی جا رہی۔ 13 سالوں سے پی ٹی آئی کی حکومت میں ہونے کے باوجود کوئی قابلِ ذکر ترقیاتی منصوبے نظر نہیں آتے۔ ہسپتالوں، سکولوں اور سڑکوں کا نظام تباہ حالی کا شکار ہے، جس پر عوام نے گہری تشویش ظاہر کی۔
عوام کے مطابق حکومت کی سیاست صرف احتجاج اور جیل مارچ کے نعروں تک محدود ہو گئی ہے۔ وفاق کی جانب سے ملنے والے 94 فیصد فنڈز کے مؤثر استعمال نہ ہونے پر بھی عوام نے صوبائی حکومت سے سخت سوالات اٹھائے اور کہا کہ یہ کرپشن ہے یا نااہلی کہ فنڈز کا بہترین استعمال ممکن نہیں۔
خیبر پختونخوا میں بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی، عوام صوبائی حکومت سے مایوس

