Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    برسلز میں جی ایس پی پلس پر مذاکرات، یورپی یونین کا پاکستان میں انسانی حقوق میں پیشرفت پر اظہار اطمینان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:پاکستان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے جی ایس پی پلس پر عملدرآمد سے متعلق مذاکرات کے دوران حقوق سے وابستہ وعدوں میں پیش رفت کو تسلیم کیا ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق یورپی یونین نے رواں ہفتے پاکستان کی ترجیحی تجارتی سکیم جنرلائزڈ سکیم آف پریفرنسز پلس (جی ایس پی پلس) پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور انسانی حقوق سے متعلق اہم وعدوں میں پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔
    یہ جائزہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب اسلام آباد اپنی برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی کے تحت یورپی منڈیوں تک رسائی کے تحفظ کی کوشش کر رہا ہے۔
    یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سکیم کے تحت اہل ترقی پذیر ممالک کو یورپی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی دی جاتی ہے بشرطیکہ وہ انسانی حقوق، مزدروں کے حقوق، ماحولیاتی تحفظ اور اچھی حکمرانی سے متعلق 27 بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد کے پابند ہوں۔
    پاکستان 2014 سے اس سکیم سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور اس منصوبے کے بڑے مستفید ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ یورپی یونین یورپ کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور پاکستان کی تقریباً ایک تہائی برآمدات یورپ جاتی ہیں۔
    ماضی میں پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت پر سوالات بھی اٹھتے رہے ہیں۔ اپریل 2021 میں یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں فوری نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اس کی وجہ مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد، میڈیا کی آزادی پر قدغنوں اور مجموعی انسانی حقوق کے مسائل بتائے گئے تھے۔
    اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے بیان میں اس حوالے سے کہا گیا: ’دونوں فریقین نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت درکار 27 بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔‘
    بیان کے مطابق: ’یورپی یونین نے سزائے موت کے اطلاق کو بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی گئی پیش رفت کو سراہا اور اس ضمن میں مزید اقدامات کی حوصلہ افزائی کی۔‘
    بیان میں مزید کہا گیا کہ یورپی یونین نے تشدد کے خلاف اقدامات کے حوالے سے ابتدائی مگر اہم پیش رفت کو بھی تسلیم کیا جب کہ اقلیتوں سے متعلق کمیشن کے قیام کو بھی مثبت قدم قرار دیا گیا۔
    سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق یہ مذاکرات 17 دسمبر کو برسلز میں ہونے والے یورپی یونین–پاکستان مشترکہ کمیشن کے 15ویں اجلاس کے دوران ہوئی، جہاں غیر قانونی ہجرت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    اس میں غیر قانونی حیثیت رکھنے والے پناہ گزینوں کی واپسی اور دوبارہ قبولیت پر تعاون اور یورپی بلاک کے وسیع تر ہجرتی فریم ورک کے تحت قانونی نقل و حرکت کے راستوں پر بات کی گئی۔
    ماحولیاتی تعاون بھی مذاکرات کا اہم موضوع رہا۔ دونوں فریقین نے ماحولیاتی لچک، قدرتی آفات کے خطرات میں کمی اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا، جو بار بار آنے والے ماحولیاتی جھٹکوں کے بعد پاکستان کے لیے بڑھتی ہوئی اہمیت رکھتے ہیں۔
    اجلاس میں افغان پناہ گزینوں کی صورت حال پر بھی بات ہوئی۔
    دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے درمیان جاری مذاکرات کا خیرمقدم کیا، جن کا مقصد کمزور کیسز کی نشاندہی اور فہرست سازی ہے تاکہ انہیں مناسب تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
    بیان میں کہا گیا: ’یورپی یونین نے اس بات کو سراہا کہ پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے لاکھوں افغان شہریوں کی میزبانی کر رہا ہے۔‘ ساتھ ہی اس امر پر زور دیا گیا کہ ’کسی بھی واپسی کا عمل محفوظ، باعزت اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہونا چاہیے۔‘
    دونوں فریقین نے یورپی یونین پاکستان اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جو سیاسی مکالمے، تجارت، ترقی، سلامتی اور عوامی روابط سے متعلق تعاون کی رہنمائی کرتا ہے۔ مشترکہ کمیشن کا اگلا اجلاس آئندہ برس اسلام آباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

     

    Related Posts

    ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

    افراط زر، سونے چاندی کی عالمی قیمتوں میں کمی

    پاکستان دلدل میں کیوں دھنسا؟ کون ذمہ دار ہے؟ خواجہ سعد رفیق نے سب کا کچا چٹھا کھول دیا

    مقبول خبریں

    ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

    افراط زر، سونے چاندی کی عالمی قیمتوں میں کمی

    تھانوں کی کرپشن اب چھپ نہیں سکے گی؟ پولیس کلچر بدلنے کے لیے اہم ترین اور بڑا قدم اٹھا لیا گیا

    چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

    چہرے پر ظاہر ہونے والی یہ علامات ہارٹ اٹیک کا اشارہ ہو سکتی ہیں، جانیں کن علامات کو نظر انداز نہ کریں

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.