ڈھاکا: بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے اہم فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔ شکیب قومی ٹیم کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا چاہتے ہیں۔ شکیب نے گزشتہ سال ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے حال ہی میں یہ فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ اس کا انکشاف انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں کیا۔
بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ وہ تمام فارمیٹس سے باضابطہ ریٹائر نہیں ہوئے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ وہ اس بات کا انکشاف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا منصوبہ بنگلہ دیش واپسی، ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی مکمل سیریز کھیلنے اور پھر ریٹائر ہونے کا ہے۔
شکیب نے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ میں تمام فارمیٹس میں سیریز کھیلنا اور ریٹائر ہونا چاہتا ہوں، مجھے امید ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم میں واپسی ہو گی۔ اسی لیے میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیل رہا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میں دوبارہ انٹری کروں گا۔ شائقین نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔

