Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیکیورٹی خدشات دور، سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد : پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکن ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے سکیورٹی خدشات دُور ہونے کے بعد اپنا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’اگر کوئی بھی کھلاڑی یا دورہ کرنے والا رکن سری لنکا واپس جانے کا فیصلہ کرتا ہے تو سری لنکا کرکٹ فوری طور پر متبادل بھیجے گی۔
    بیان میں مزید کہا گیا کہ ایس ایل سی کو بدھ کی صبح ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی کہ قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑی جو اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں، انہوں نے حفاظتی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے وطن واپس لوٹنے کی درخواست کی ہے۔اس پیش رفت کے بعد ایس ایل سی نے فوری طور پر کھلاڑیوں سے رابطہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ دورہ کرنے والے ہر رکن کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطہ کاری سے تمام خدشات کو مناسب طریقے سے دُور کیا رہا ہے۔اس تناظر میں سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے تمام کھلاڑیوں، سپورٹ سٹاف اور ٹیم مینجمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ طے شدہ شیڈول کے مطابق دورہ جاری رکھیں۔
    بدھ کی شب چیئرمین پی سی بی نے سری لنکن ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل (ر) فریڈ سینیویرتھنے سے ملاقات کر کے انہیں ٹیم کی فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  کہ سری لنکن ٹیم کے کم سے کم آٹھ کھلاڑی سکیورٹی وجوہات کی بناء پر واپس وطن جانا چاہتے ہیں۔
    ان کھلاڑیوں نے منگل کو اسلام آباد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے بعد اپنی سکیورٹی سے متعلق خدشات کا اظہار کیا تھا جس میں 12 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو گئے تھے۔
    یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم ان دنوں پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے اسلام آباد میں موجود ہے۔
    یہ ون ڈے میچز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ہیں جہاں منگل کو پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو چھ وکٹوں سے ہرایا تھا۔
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بدھ کی رات کو بتایا کہ نئے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ اب 13 کے بجائے 14 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 کے بجائے 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
    ون ڈے سیریز کے بعد سری لنکن ٹیم 18 سے 29 نومبر تک تین ملکی سیریز میں حصہ لے گی جس میں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔ تین ملکی سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    ،

    Related Posts

    کیا پاکستان ایک بار پھر ‘آن لائن موڈ’ پر جا رہا ہے؟ مڈل ایسٹ کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک اور غیر ضروری سفر پر پابندی کی تیاریاں۔

    قندھار میں افغان طالبان کابریگیڈ ہیڈ کوارٹرز 205 کور تباہ

    رحمتوں بھرے مہینے میں بڑی خبر،پنجاب میں بیوؤں اور یتیموں کی تذلیل کا دور ختم،رحمت کارڈ کا اجرا

    مقبول خبریں

    کیا پاکستان ایک بار پھر ‘آن لائن موڈ’ پر جا رہا ہے؟ مڈل ایسٹ کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک اور غیر ضروری سفر پر پابندی کی تیاریاں۔

    وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    سمندر میں خاموشی، تہران میں تباہی: امریکی سینٹ کام کا ایران کے 2000 اہداف اور پوری بحری طاقت کو مفلوج کرنے کا دعویٰ

    امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    بلاگ

    روشنیاں مدھم، سناٹا گہرا: مشرقِ وسطیٰ کے تصادم نے عالمی سیاحت کا رخ ترکیہ اور یورپ کی طرف موڑ دیا۔

    کچے کے ڈاکوؤں سرنڈر، جدید اسلحہ کہاں غائب ہوا؟ بھاری ہتھیار قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

    ”اور یہی سیدھے رستے پر ہیں“ توفیق بٹ کا کالم

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں،،، ملک سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.