Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہر امریکی شہری کو ٹیرف کی رقم سے دو ہزار ڈالر دینے اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن :امریکا کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی ٹیرف پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہےجلد ہی ہر امریکی شہری (امیروں کے علاوہ) کو 2,000 ڈالر کی ادائیگی کی جائے گی۔

    امریکی صدر کے مطابق یہ رقم ان کی انتظامیہ کے ذریعہ وصول کئے گئے ٹیرف ریونیو سے دی جائے گی۔
    ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ جو لوگ ٹیرف کی مخالفت کرتے ہیں وہ بیوقوف ہیں! انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور اقتدار میں امریکا دنیا کا سب سے امیر اور معزز ملک بن گیا جہاں افراط زر کی شرح بہت کم  تھی اوراسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا ٹیرف سے کھربوں ڈالر کما رہا ہے، جو نہ صرف 37 ٹریلین ڈالر کے قومی قرضے کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا بلکہ اسے عام شہریوں میں ڈیویڈنڈ کے طور پر بھی تقسیم کیا جائے گا۔ ان کے مطابق ہر امریکی (زیادہ آمدنی والے گروپوں کو چھوڑ کر) کو جلد ہی کم از کم 2,000 ڈالرملیں گے۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں امریکی معیشت کی ریکارڈ ساز کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ ٹرمپ نے لکھا کہ 401K (ریٹائرمنٹ بچت) اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے۔ پورے ملک میں نئے پلانٹ اور کارخانے قائم کئے جا رہے ہیں۔ حالانکہ ٹرمپ نے اس منصوبے کے نفاذ، عمل درآمد یا ٹائم لائن کے بارے میں کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی۔ یاد رہے کہ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اگست میں’ سی این بی سی‘ کو بتایا تھا کہ انتظامیہ کی توجہ 38.12 ٹریلین ڈالٹر قومی قرض کو کم کرنے پر ہے، جس کے لیے ٹیرف ریونیو استعمال کیا جا رہا ہے۔
    یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی سپریم کورٹ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا ٹرمپ نے حد سے زیادہ وسیع ٹیرف لگا کر اپنے ایگزیکٹو اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ ٹرمپ نے عدالتی تحقیقات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ٹیرف ان کا سب سے طاقتور معاشی ہتھیار ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم کھربوں ڈالر کما رہے ہیں، یہ پالیسی امریکا کو مضبوط، خوشحال اور خود انحصار بنا رہی ہے۔

    Related Posts

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید

    مقبول خبریں

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    ایک ساتھ دو چھٹیاں، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    بلاگ

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں،،، ملک سلمان کا کالم

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.