Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹیکنالوجی اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر: ایف بی آر نے سمارٹ واچز اور بینڈز کی کسٹمز ویلیو بڑھا دی، قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

      سوشل میڈیا پابندیاں: قومی سلامتی یا اظہارِ رائے پر دباؤ؟ڈیجیٹل ترقی کے خواب کو کن خطرات کا سامنا؟

      8 مئی سے انسٹا گرام کی دنیا تبدیل،ہوشیار! آپ کے پرائیویٹ میسجز اب ’خفیہ‘ نہیں رہے

      سستا ایندھن، جدید ٹیکنالوجی: چیری ماسٹر کا پاکستان میں 13 نئے ماڈلز اور الیکٹرک گاڑی ‘کیو کیو’ لانے کا اعلان

      روبوٹ بنا مسافر طیارے کی ایک گھنٹہ تاخیر کا باعث

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سی ٹی ڈی کارروائی: پنجاب میں ایک ماہ میں 18 دہشت گرد گرفتار، بڑا دہشت گردی منصوبہ ناکام

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (رپورٹ:ملک ظہیر )صوبہ پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک ماہ کے دوران انٹیلی جنس بنیاد پر ہونے والی کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 18 دہشت گرد گرفتار کرکے ایک بڑے دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے آج اس کامیابی کی تفصیلات جاری کیں۔
    ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 386 انٹیلی جنس یا سرچ کارروائیاں انجام دیں جن میں 386 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور نتیجتاً 18 مرکزی دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد کریم، علی رضا، محمد عزیز، محمد علی، ہاشم، نور الامین، سلیم، صدام وغیرہ شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوا ہے کہ یہ ملزمان کالعدم تنظیم ‘فتنہ الخوارج’ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے منسلک تھے۔

    گرفتار دہشت گرد مختلف شہروں سے پکڑے گئے جن میں لاہور، منڈی بہاؤالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرانوالہ، ناروال اور پاکپتن شامل ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے مندرجہ ذیل سامان برآمد ہوا ہے جس میں دھماکہ خیز مواد: 3020 گرام ڈیٹونیٹرز، 14 سیفٹی فیوز وائر: 33 فٹ ،ای آئی ڈی بم، کالعدم تنظیم کے پمفلٹ: 151 میگزین، پرائم کارڈ، موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کئی شہروں میں اہم عمارتوں اور حساس اہداف کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا، جسے بروقت کارروائیوں کے ذریعے ناکام بنایا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 18 مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    علاوہ ازیں، ترجمان نے بتایا کہ اسی ایک ماہ کے دوران مقامی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 4,601 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، 109,892 افراد چیک کیے گئے، 320 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، 314 ایف آئی آرز درج کی گئیں اور 282 چیزیں یا افراد بازیاب کرائے گئے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا: "کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب مستعدی کے ساتھ محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر گامزن ہے اور دہشت گردوں و ریاست دشمن عناصر کو قانون کے مطابق سزائیں دلوانے کے لیے کسی بھی سطح پر کاروائی جاری رہے گی۔مزید تفتیش اور قانونی کارروائیوں کے لیے مقدمات متعلقہ تھانوں اور انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں میں منتقل کیے جائیں گے، جبکہ تفصیلی رپورٹس اور ایف آئی آرز کے مطابق آئندہ مراحل میں عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

    Related Posts

    آئی ایم ایف کی جانب سے 1.32 ارب ڈالر کی نئی قسط منظور

    ارجنٹائن میں ‘ہنٹا وائرس’ کا ہولناک وار: کیسز میں 100 فیصد اضافہ، بحری جہاز سے اترنے والے29 مسافر کہاں گئے؟

    2 ماہ میں 60 فیصد سے ز ائد مہنگا ،پٹرول کی قیمت 415 روپے لٹر مقرر

    مقبول خبریں

    آئی ایم ایف کی جانب سے 1.32 ارب ڈالر کی نئی قسط منظور

    ارجنٹائن میں ‘ہنٹا وائرس’ کا ہولناک وار: کیسز میں 100 فیصد اضافہ، بحری جہاز سے اترنے والے29 مسافر کہاں گئے؟

    ٹیکنالوجی اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر: ایف بی آر نے سمارٹ واچز اور بینڈز کی کسٹمز ویلیو بڑھا دی، قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

    ایران کا جواب آج متوقع ، ڈیل نہ ہوئی تو ”پراجیکٹ فریڈم پلس“ شروع ہوگا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    2 ماہ میں 60 فیصد سے ز ائد مہنگا ،پٹرول کی قیمت 415 روپے لٹر مقرر

    بلاگ

    سچ، قانون اور انصاف، دو معاشروں کی سوچ کا فرق بے نقاب، پنجاب پولیس کا افسر حیران

    ہنٹا وائرس اور ایران۔امریکا جنگ: پاکستان کے لیے ایک خاموش مگر سنگین خطرہ

    کیا واقعی ایران نے 16 امریکی فوجی تنصیبات کو مفلوج کر دیا؟ — اندرونی کہانی

    کیا پاکستان میں مارشل لا قریب ہے؟ — ایک محتاط مگر واضح تجزیہ

    ون کانسٹیٹیوشن ایونیو—قانونی فیصلہ یا سیکیورٹی اسٹریٹیجی؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.