Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    غیر قانونی تارکین وطن، انتہاپسند جماعت کے خلاف پنجاب میں آپریشن مزید تیز ، وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (حافظ نعیم سے )ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہا پسندوں ، ڈالا کلچر بدمعاش ، مافیا گینگسٹرزاور غیر قانونی رہائشیوں کے لیے پنجاب کی زمین مزید تنگ کر دی گئی
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرے غیر معمولی اجلاس میں پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کئے ہیں۔

    لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت

    حکومت پنجاب نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    غپر قانونی تارکین وطن، انتہاپسند جماعت کے لئے پولیس ہیلپ لائن 15 میں خصوصی سیل قائم

    جبکہ انتہاپسند جماعت اور غیر قانونی تارکین وطن انٹر نیشنل شہریوں کی نشاندہی کے لئے پنجاب حکومت نے پولیس ہیلپ لائن 15 میں خصوصی سیل قائم کردیا ہے جبکہ ہر ضلع میں وِسل بلور سیل قائم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔
    پنجاب کے عوام انتہا پسند جماعت اور غیرقانونی تارکین وطن کی اطلاع کے لیے فوراً 15 پر کال کریں۔
    پنجاب حکومت کا صوبے کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے اقدامات کی رفتار تیز اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے پنجاب میں ڈالا کلچر ،بدماشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    پنجاب امن کمیٹیز کو فوری فعال کرنیکا فیصلہ ، ہرآپریشن میں آن بورڈ لیا جائیگا

    پنجاب حکومت کا امن کمیٹیز کو فوری طور پر مؤثر اور مزید فعال بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے پنجاب امن کمیٹیز کو جاری تمام آپریشنز پر آن بورڈ رکھا جائے گا
    جبکہ پنجاب حکومت کے وژن ریاست عوام کی چوکھٹ پر کے تحت ہر شہری کے دروازے تک موبائل پولیس اسٹیشن کی خدمات پہنچائی جائیں گی۔

    دکانیں بند کرانے والوں ، غیر قانونی اجتماعات کرنیوالوں پر دہشت گردی قوانین نافذ ہونگے

    پنجاب حکومت نے پھر سے واضح کر دیا کہ کومبنگ آپریشنز ،کارروائیاں صرف مخصوص انتہا پسند ذہنیت کے خلاف ہیں کسی فرقہ یا عقیدے کے خلاف ہز گز نہیں۔پنجاب حکومت کا انتہا پسند جتھوں کے اشتہارات، تصاویر اور پلے کارڈز پر سخت پابندی اور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔
    غیرقانونی اجتماعات یا بازار بند کرانے والوں پر دہشتگردی قوانین لاگو ہوں گے۔
    اس حوالے سےپنجاب کی تمام ضلعی انتظامیہ روزانہ غیرقانونی بین الاقوامی رہائشیوں کے خلاف کومبنگ آپریشن رپورٹس اپ ڈیٹ کریں گی۔
    پنجاب کی انتظامیہ کو ضلعی رپورٹس میں روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنا ہوگا کہ کتنے غیرقانونی رہائشی کہاں کہاں کاروبار سے منسلک ہیں۔ اسی طرح ضلعی انتظامیہ روزانہ رپورٹ کرے گی کتنے غیرقانونی بین الاقوامی رہائشی مرکز میں ڈی پورٹیشن کے لیے بھیجے گئے۔پنجاب انتظامیہ روزانہ بتائے گی کتنے بین الاقوامی باشندے ٹیکس نیٹ میں لائے گئے۔

    غیر قانونی رہائشیوں کو دکان،مکان کرائے پر دینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی

    پنجاب حکومت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ عوام غیرقانونی رہائشیوں کو دکان یا مکان کرائے پر نہ دیں ورنہ کرایہ داری/پاسپورٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی-

    سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے درج ہوں گے

    پنجاب میں سوشل میڈیا پر شر انگیزی و نفرت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی۔سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف پیکاایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

     

     

    Related Posts

    پاسپورٹ  دفاتر آئندہ ہفتہ کے روز  پورے ملک میں کھولنے کا اعلان

    تھانہ پاتراک میں امن و امان سے متعلق اہم میٹنگ

    محکمہ زراعت توسیع کا سموگ کے تدارک کے لیے بڑا اقدام

    مقبول خبریں

    پاسپورٹ  دفاتر آئندہ ہفتہ کے روز  پورے ملک میں کھولنے کا اعلان

     خاتون کا عطیہِ اعضا، بہوؤں نے روایات کو توڑتے ہوئے ارتھی کو دیا کاندھا

    بھارت میں H1N1 فلو کے معاملات میں اضافہ، ماہرین نے احتیاط کا مشورہ دیا

    نئے نقشے پر یورپ اور نارتھ امریکہ سے بڑا نظر آئے گا افریقہ، اقوام متحدہ میں 164 ممالک کی حمایت

    امریکہ نے ایران کے آئل ٹینکر پر کیا حملہ، خارگ جزیرہ کے پاس ہوئے زوردار دھماکے!

    بلاگ

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    ”وزیر اعلی کا کرپشن زیرو ٹالرینس اعلان یا رانا ایاز سلیم کے ماڈل پر عمل ؟“

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.