Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

      وزیر ریلوے کا بڑا فیصلہ، قلی غلامی سے آزاد، ٹھیکہ سسٹم ختم ،کمیشن نہیں دینا ہوگا

      وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کی بحالی کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تارک وطن کی 10 سالہ بچی سے زیادتی ، آئیر لینڈ میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈبلن:آئرلینڈ میں غیر ملکی تارک وطن پر دس سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا الزام سامنے آنے کے بعد دارالحکومت ڈبلن میں پر تشدد احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے جن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

    اگرچہ حکام نے مشتبہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن آئرش ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ ملزم کا تعلق ایک افریقی ملک سے ہے جو تقریباً چھ سال قبل آئرلینڈ آیا تھا۔رشیا ٹوڈے کی رپور ٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے دارالحکومت ڈبلن کے مضافاتی علاقے میں امیگریشن سینٹر کے باہر جمع ہو کر ہنگامہ آرائی کی۔ انہوں نےپولیس اہلکاروں پر آتش گیر مواد پھینکا اور کم از کم ایک پولیس وین کو آگ لگا دی۔

    پولیس نے مظاہرین پر قابو پانے کے لیے اضافی نفری اور واٹر کینن تعینات کیے۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ افسران کے پاس اس پر باقاعدہ الزام عائد کرنے یا رہا کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت ہے۔ وزیراعظم مائیکل مارٹن نے کہا کہ حکام متاثرہ بچی کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ بچوں کی حفاظت کرنا ریاست کا بنیادی فرض ہے اور کسی بھی معاملے کی پیچیدگی یا سنگینی سے قطع نظر اس فرض کو پورا کرنا چاہیے ۔

    نائب وزیر اعظم سائمن ہیرس نے اس معاملے کوخوفناک قرار دیا لیکن عوام پر زور دیا کہ وہ تحمل سے کام لیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہمارے پاس حقائق کو ثابت کرنے کا موقع ہو اور ایجنسیوں کو بھی اس معاملہ میں اپنے کام کا موقع دیا جائے۔وزیر انصاف جم او کلاگھن نے پولیس پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جمہوریت کی بنیاد پرامن احتجاج ہے، تشدد نہیں ۔

    Related Posts

    کینیڈا میں بھارتی گینگ کی دہشت, بزنس مین درشن سنگھ قتل، بھتہ نہ دینے پر نشانہ بنایا

    عالمی تجارتی جنگ ختم ہوگی یا نہیں؟ دنیا بھر کی نظریں جنوبی کوریا میں ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات پر مرکوز

    بھارت کے سات بالکل نئے خوبصورت طیارے گرائے جاچکے تھے ، ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ جاپان میں پھر یاددہانی

    مقبول خبریں

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا فرق

    وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    عاصم اظہر کا “خدا حافظ“ پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.