Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چین پہلے پاکستانی خلاباز کو خلائی مشن میں بھیجے گا

      قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی ، بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج ہلاک ، فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج کو ہلاک کر دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید ہوگئے۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق 7 اور 8 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا،

    آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بروقت کارروائی سے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم واصلِ ہوئے تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور ان کے نائب میجر طیب راحت نے جرأت و بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔شہادت پانے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق راولپنڈی کے رہائشی تھے اور ان کی عمر 39 سال تھی جبکہ ان کے نائب میجر طیب راحت بھی راولپنڈی کے رہائشی اور ان کی عمر 33 سال تھی۔

    لیفٹیننٹ کرنل اور میجر کے ساتھ مزید 9 جانباز سپاہی بھی وطن پر قربان ہوگئے، ان شہدا میں نائب صوبیدار اعظم گل (خیبر)، نائیک عادل حسین (کرم)، نائیک گل امیر (ٹانک)، لانس نائیک شیر خان (مردان)، لانس نائیک طالش فراز (مانسہرہ)، لانس نائیک ارشاد حسین (کرم)، سپاہی طفیل خان (ملاکنڈ)، سپاہی عاقب علی (صوابی) اور سپاہی محمد زاہد (ٹانک) شامل ہیں۔

    سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اورکزئی آپریشن میں 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع اورکزئی میں سکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت پاک فوج کے جرأت مند جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

    بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی،بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،حکومت ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

     وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

     وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 19 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی جرات و بہادری کو سراہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید، میجر طیب اور 9 جوانوں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ان سپوتوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، قوم ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔محسن نقوی نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےآپریشن میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت سمیت شہید ہونے والے11 افسران و جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف نے لیڈنگ فرام فرنٹ کی عظیم مثال قائم کی جو پاک فوج کی روایت ہے ۔ پاک افواج اور سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر کبھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

    سپیکر سردار ایاز صادق نےشہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔پوری قوم پاک افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

    Related Posts

    افغان شہریوں کو پاکستانی خواتین سے شادی پر پاکستانی شہریت کارڈ جاری کرنیکا پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

    ہمسایوں سے امن چاہتے ہیں، افغانستان سے دہشت گردی برداشت نہیں کرینگے، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    چین پہلے پاکستانی خلاباز کو خلائی مشن میں بھیجے گا

    مقبول خبریں

    پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے کرکٹر ہلاک

    پاکستان تحریک انصاف کے خرم ذیشان نے سینٹ کا ضمنی الیکشن جیت لیا

    قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

    ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات، چین پر ٹیرف کی شرح 57 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد کر دی گئی

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.