Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چین پہلے پاکستانی خلاباز کو خلائی مشن میں بھیجے گا

      قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ، درجنوں شرکا ہال سے باہر چلے گئے

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک: اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے جمعے کے روز اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ اسرائیل دہشت گردوں کے خلاف آپ سب کی جنگ لڑ رہا ہے۔ نیتن یاہو کے آتے ہی درجنوں شرکا ہال سے باہر نکل گئے۔

    ایران ، عراق، شام اورلبنان برائی کے محور

    نیتن یاہو نے اپنی تقریر کے آغاز پر ایک نقشہ دکھایا جس میں ایران، عراق، شام اور لبنان نظر آ رہے تھے۔ انھوں نے اپنے خطاب کا آغاز اسے تباہ کرنے کے مطالبے سے کیا جسے وہ ایران کی سربراہی میں دہشت گردی کا محورکہہ رہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ پچھلے سال ہونے والے حملوں میں ہم نے ہزاروں دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ یہ دہشت گردی کا محور پوری دنیا کے امن، ہمارے خطے کے استحکام اور میرے ملک اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ تھا۔

    یحییٰ سنوار چلا گیا۔ نصراللہ چلا گیا۔ اسد حکومت ، عراق میں ملیشیا ختم ،ایران کےسائنس دان  بھی جا چکے

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال کے دوران اسرائیل نے حوثیوں کو کچلا،حماس کو غزہ کے بیشتر حصے میں تباہ کر دیا اور حزب اللہ کو مفلوج کر دیا۔ان کا مزید کہنا تھا  کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم نے ایران کے ایٹمی ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو تباہ کر دیا۔حوثی قیادت کا نصف حصہ تباہ ہو چکا ہے۔ یحییٰ سنوار چلا گیا۔ نصراللہ چلا گیا۔ اسد حکومت ختم ہو چکی ہے۔ عراق میں ملیشیا ختم ہو جائے گی۔ ایران کے اعلیٰ سائنس دان بھی جا چکے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اب تک ہم اپنے یرغمالیوں میں سے 207 کو واپس لا چکے ہیں اور مزید بتایا کہ غزہ میں موجود باقی 48 میں سے 20 زندہ ہیں۔

    نیتن یاہو کی تقریر سے قبل غزہ میں لاؤڈ اسپیکر نصب

    اسی دوران اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ کی سرحد پر لگے لاؤڈسپیکرز کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کی مدد سے میں براہِ راست اپنی یرغمالیوں سے مخاطب ہونا چاہتا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے آپ کو فراموش یا بھلایا نہیں ہے، اور مزید کہا کہ ملک اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھے گا جب تک ہم آپ سب کو واپس نہ لے آئیں۔

    یادرہےنیتن یاہو کے خطاب سے قبل غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر اسرائیلی علاقوں میں ٹرکوں پر لاؤڈ سپیکر نصب کیے گئے ہیں اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق ان لاؤڈ سپیکروں کے نصب کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اقوامِ متحدہ میں کی جانے والی تقریر غزہ کے علاقے میں نشر کی جائے گی۔

    حماس ہتھیار ڈال دے تو جنگ ختم ہوجائے گی

    اسی کے ساتھ ساتھ انھوں نے حماس سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر آپ ہتھیار ڈال دیں تو جنگ ابھی ختم ہو سکتی ہے۔تاہم جیسے ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سٹیج پر آئے تو درجنوں افراد احتجاجاً ہال سے باہر نکل گئے جبکہ دیگر نے تالیاں بجا کر اُن کا استقبال کیا۔

    Related Posts

    ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات، چین پر ٹیرف کی شرح 57 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد کر دی گئی

    کتنے افسوس کی بات ہے ، تیسری دفعہ انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    انتہا پسند مودی جبراً مسلمانوں کی شناخت مٹا کر بھارت کو ہندو راشٹر میں بدلنے کے ایجنڈے پر گامزن

    مقبول خبریں

    پاکستان تحریک انصاف کے خرم ذیشان نے سینٹ کا ضمنی الیکشن جیت لیا

    قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

    ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات، چین پر ٹیرف کی شرح 57 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد کر دی گئی

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا فرق

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.