Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیرآج وائٹ ہاؤس میں ملاقات کرینگے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  آج وائٹ ہاؤس میں  وزیرِاعظم شہباز شریف  سے ملاقات کریں گے۔یہ متوقع ملاقات دونوں شہباز شریف اور ٹرمپ کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات ہوگی۔ امکان ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر بھی شرکت کرینگے

    اہم ترین سفارتی پیشرفت

    یاد رہے ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب واشنگٹن اور اسلام آباد نے چند ہفتے قبل ایک تجارتی معاہدے کا اعلان کیا تھا، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں حالیہ بہتری کو اجاگر کرتا ہے۔یہ ملاقات ایک نہایت اہم سفارتی کوشش بھی قرار دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، خطے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، تجارت اور محصولات کے مسائل، نایاب معدنیات پر تعاون، اور انسدادِ دہشت گردی کے وسیع تر اشتراک جیسے امور دونوں رہنماؤں کی بات چیت کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    فوکس علاقائی استحکام اور پاک امریکا تعلقات پرہوگا

    ذرائع کے مطابق، وفد ایسے معاملات بھی اٹھائے گا جنہیں ”باہمی دلچسپی‘‘ کے امور قرار دیا گیا ہے، جن میں علاقائی استحکام اور دوطرفہ تعلقات شامل ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار  کا کہنا تھا کہ ہم انسدادِ دہشت گردی کے معاملات کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے حوالے سے کئی امور پر کام کر رہے ہیں۔صدر کا فوکس خطے میں امریکی مفادات کو آگے بڑھانے پر ہے، جس میں پاکستان اور اس کی حکومت کے رہنماؤں کے ساتھ روابط کو شامل کیا گیا ہے

    امریکا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    ٹرمپ کے دور میں حالیہ مہینوں میں امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، اس سے قبل واشنگٹن کئی برسوں تک پاکستان کے حریف بھارت کو ایشیا میں چین کے اثر و رسوخ کے مقابلے میں توازن قائم رکھنے کے لیے اہم سمجھتا رہا تھا۔

    غزہ جنگ کے خاتمے میں بھی پاکستان کا کردار اہم 
    ٹرمپ پہلے ہی پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کا اظہار کر چکے ہیں۔ شہباز شریف منگل کو اس اجلاس میں بھی شریک تھے جس میں ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر مسلم اکثریتی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اظہار اعتماد

    رواں سال کے اوائل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر  سے ملاقات کی تھی۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر وائٹ ہاؤس میں ان کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا تھا  بعد ازاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیڈ مارشل عاصم منیر نے پاک بھارت جنگ روکنے میں اہم کردار ادا کیا اور میں پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات کو اپنے لیے باعثِ اعزاز سمجھتا ہوں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک بہترین انسان اور متاثر کن شخصیت ہیں ۔

    پاکستان کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نوبیل انعام کے لئے نامزدگی

    دوسری جانب اسلام آباد نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی ٹرمپ کی کوششوں پر انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی کھل کر حمایت کی ہے۔

    حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان اور انڈیا کے مابین حالیہ جنگ کے دوران صدر ٹرمپ کی فیصلہ کن سفارتی مداخلت اور قائدانہ کردار کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔

    ۔

    Related Posts

    وزیراعظم شہباز شریف کی زخمی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات: داخلی سلامتی اور امن و امان پر اہم مشاورت

    آپریشن غضب للحق: افغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک اور 755 زخمی کردیئے گئے

    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہباز شریف کی زخمی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات: داخلی سلامتی اور امن و امان پر اہم مشاورت

    تل ابیب پر خیبر شکن میزائل سے حملہ، ایران کے زیر زمین میزائل ذخائر پر کارپٹ بمباری

    کیا پاکستان ایک بار پھر ‘آن لائن موڈ’ پر جا رہا ہے؟ مڈل ایسٹ کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک اور غیر ضروری سفر پر پابندی کی تیاریاں۔

    وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    بلاگ

    روشنیاں مدھم، سناٹا گہرا: مشرقِ وسطیٰ کے تصادم نے عالمی سیاحت کا رخ ترکیہ اور یورپ کی طرف موڑ دیا۔

    کچے کے ڈاکوؤں سرنڈر، جدید اسلحہ کہاں غائب ہوا؟ بھاری ہتھیار قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

    ”اور یہی سیدھے رستے پر ہیں“ توفیق بٹ کا کالم

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.