Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      25سال کے طویل انتظار کے بعد ہنڈا ’پریلوڈ‘ کی شاندار واپسی: دلکش لُک، 44 ایم پی جی زبردست مائیلیج اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا جادو!

      آئی پیڈ صارفین کے لیے خوشخبری، واٹس ایپ میں چار نئے فیچرز متعارف

      کیا مصنوعی ذہانت اور روبوٹ کلاس رومز میں انسانی استاد کی جگہ لے سکتے ہیں؟نیویارک کے ہائی سکول میں پہلی ”ہیومینائڈ“ ٹیچر تعینات

      ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیاست آلودہ ہو چکی 2028،کا اسمبلی انتخاب نہیں لڑوں گا  : سدارامیا کا بڑا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بنگلور : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما سدارامیا نے ایک اہم سیاسی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2028 کے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے اس فیصلے کی وجہ اپنی بڑھتی عمر اور موجودہ سیاست میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی اور اخلاقی گراوٹ کو قرار دیا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ عملی سیاست سے کنارہ کش نہیں ہوں گے بلکہ عوامی مسائل کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

    سدارامیا نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز ضلع منڈیا کے کے آر پیٹ میں منعقدہ ایک نجی تقریب کے دوران بھی کہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ "آج سیاست انتہائی آلودہ اور بدعنوان ہو چکی ہے، اسی لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ 2028 کے اسمبلی انتخابات نہیں لڑوں گا۔ تاہم میں سیاست میں سرگرم رہوں گا اور عوام کی مشکلات، مسائل اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔”

    سدارامیا نے کہا کہ ان کے آبائی اسمبلی حلقہ ورونا (ضلع میسور) کے عوام مسلسل ان سے دوبارہ انتخابات لڑنے کی اپیل کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے پختہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ آئندہ کوئی انتخاب نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ پہلے انتخابات لڑتے تھے تو حلقے کے عام لوگ اپنی جیب سے مالی تعاون کرتے تھے اور ان کی کامیابی کے لیے بھرپور جدوجہد کرتے تھے، مگر اب حالات مکمل طور پر بدل چکے ہیں۔

    انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں سیاست اس نہج پر پہنچ چکی ہے جہاں امیدوار کو خود ووٹروں پر پیسہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔ ان کے مطابق یہی وجہ ہے کہ دیانت دار اور اصولی سیاست کے لیے گنجائش مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔ سدارامیا نے اپنی عمر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت 79 برس کے ہیں، جبکہ موجودہ کانگریس حکومت کی مدت مکمل ہونے تک وہ 81 یا 82 سال کے ہو جائیں گے۔

    سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ "ممکن ہے اس وقت تک میری صحت آج جیسی نہ رہے اور میں پہلے کی طرح پوری توانائی اور جوش و جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت نہ کر سکوں۔” انہوں نے یاد دلایا کہ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز 1978 میں تعلقہ بورڈ کے رکن کی حیثیت سے کیا تھا۔ اگر وہ 2028 تک سیاست میں فعال رہتے ہیں تو ان کی عوامی زندگی کے 50 سال مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان پانچ دہائیوں کے دوران انہوں نے کامیابیاں بھی دیکھیں اور شکست بھی برداشت کی، لیکن انہیں اس بات پر اطمینان ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی اپنے ضمیر کے خلاف کوئی قدم اٹھایا۔

    سدارامیا نے کہا کہ ریاست کے عوام نے نصف صدی تک انہیں اپنے خاندان کے فرد کی طرح محبت، اعتماد اور حمایت دی، جس پر وہ ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنی باقی زندگی عوامی خدمت کے لیے وقف کریں گے اور اگرچہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، لیکن عوامی مسائل پر آواز اٹھانے اور سماجی انصاف کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    واضح رہے کہ سدارامیا نے اس سے قبل 2023 کے اسمبلی انتخابات کو بھی اپنا آخری انتخاب قرار دیا تھا۔ اس وقت وہ دوبارہ اپنے آبائی حلقہ ورونا سے کامیاب ہوئے تھے اور بعد میں ریاست کے وزیر اعلیٰ بنے۔ تاہم 28 مئی کو کانگریس کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر انہوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد ڈی کے شیوکمار نے ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

    Related Posts

    چکوال:گہرے تالاب میں نہاتے ہوئے دو نوجوان پانی میں ڈوب گئے

    نندن نیلیکانی کی قیادت میں امتحانی اصلاحات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی ٹاسک فورس دی جائے گی تشکیل، مودی

    دھرمیندر پردھان کااستعفیٰ  نوجوانوں کی جدوجہد کی کامیابی مودی  معافی مانگیں: پون کھیڑا

    مقبول خبریں

    چکوال:گہرے تالاب میں نہاتے ہوئے دو نوجوان پانی میں ڈوب گئے

    سیاست آلودہ ہو چکی 2028،کا اسمبلی انتخاب نہیں لڑوں گا  : سدارامیا کا بڑا اعلان

    نندن نیلیکانی کی قیادت میں امتحانی اصلاحات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی ٹاسک فورس دی جائے گی تشکیل، مودی

    دھرمیندر پردھان کااستعفیٰ  نوجوانوں کی جدوجہد کی کامیابی مودی  معافی مانگیں: پون کھیڑا

    وزارتِ تعلیم کل وقتی ذمہ داری ہے، حکومت کی ترجیح طلبہ نہیں بلکہ سیاست ہے: جے رام رمیش

    بلاگ

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.