پنجاب یونیورسٹی میں طلباء پر تشدد کے بعد طلباء کا مال روڈ پر احتجاج شروع،پنجاب یونیورسٹی میں بھی دھرنا، تین مزید مقدمات پر احتجاج کی کال دیدی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والے طلبا کو پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے اور مبینہ تشدد کے خلاف لاہور پی ایم جی چوک مال روڈ پر طلبا نے احتجاج کیا ہے ۔ گرفتار طلبا کو رہا نہ کرنے پر طلبا کا مزید روڈ بلاک کرکے احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔
یادرہے گذشتہ روز بڑھتی فیسیوں سمیت مختلف مسائل کے حل کے لئے پنجاب یونیورسٹی میں طلبانے وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاج کیا تھا جس پر لاہور پولیس نے دھاو ا بول کر متعدد طلبا کو گرفتار کرلیاتھا۔
پنجاب یونیورسٹی کے طلبا کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج مختلف تعلیمی اداروں کے طلباسڑک پر آگئے۔
احتجاج میں سول لائنز کالج، سائنس کالج اور پنجاب یونیورسٹی کےطلباشریک تھے۔طلبہ نے تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی فیسوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔ وحدت روڈ پر بھی طلبا نے بڑا احتجاجی مظاہر ہ کیا ہے۔
فیسوں میں اضافے کیخلاف طلبانے مال روڈ پی ایم جی چوک پر مظاہرہ کیا۔طلبا نے سڑک بلاک کرکے فیسوں میں کمی کامطالبہ کیا۔

